عالمی رہنماؤں کے پیغامات کا شکریہ، دہشتگرد کامیاب نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد میں خودکش حملہ کے بعد دنیا بھر سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کے لیے موصول ہونے والے پیغامات پر دوست ممالک اور عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایکس پر ایک بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد میں دل دہلا دینے والے خودکش حملے کے بعد دنیا بھر سے ہمیں ہمدردی اور یکجہتی کے جو پیغامات موصول ہوئے ہیں، ہم اُن کے لیے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششوں میں ہمارے دوستوں اور شراکت داروں کی حمایت اور تعاون ہمیشہ سے نہایت اہم رہا ہے، اس نازک گھڑی میں بہادر پاکستانی قوم متحد رہے اور دہشت گردی کو شکست دینے کے اپنے عزم پر پہلے کی طرح مضبوطی سے قائم رہے۔

دوسری جانب خودکش دھماکے کے بعد علاقے کی فضا اب بھی سوگوار ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں چار سے چھ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں بال بیئرنگ بھی استعمال کی گئی۔

خودکش حملہ آور نے پہلے پستول سے چھ فائر کیے، مسجد کے مرکزی ہال میں جاکر خود کو اڑالیا، خودکش بمبار افغانستان سے تربیت یافتہ نکلا، ٹریول ہسٹری موجود ہے، حملہ آور کا شناختی کارڈ جائے وقوعہ سے مل گیا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشت گردی کے چیلنجز؛ اقوام متحدہ کی رپورٹ

?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں افغانستان میں طالبان کی حکمرانی

امریکہ میں ایک نیا سیاسی اور سکیورٹی بحران 

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:حساس فوجی آپریشن کی معلومات کا غیر محفوظ اور غیر

غزہ کی پٹی میں بنیادی ڈھانچہ نہایت کمزور، نئی انسانی تباہی کا خدشہ

?️ 28 دسمبر 2025 غزہ کی پٹی میں بنیادی ڈھانچہ نہایت کمزور، نئی انسانی تباہی

اسرائیل کو دی ہیگ میں نیتن یاہو کے مقدمے کے جج پر شک

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے صیہونی حکومت کے قانونی اور عدالتی اداروں

مسقط، ٹرمپ کا امتحان اور ایران کی برتری — ایک تجزیاتی نظر  

?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی سیاسی مبصر نجاح محمد علی نے ایران اور امریکہ

صیہونی حکومت کے تباہی کے دہانے پر ہونے کو ثابت کرنے والی 6 نشانیاں

?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت میں قانون کا خاتمہ، فوج کا بکھر جانا، کمزور

میٹا کا سوچ کو الفاظ میں تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا جو کہ فیس بک، انسٹاگرام اور

ٹرمپ پر 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:  ڈیموکریٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر 2024 کے صدارتی انتخابات کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے