?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برداری ایران، اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری کردار ادا کرے، ایران، اسرائیل جنگ خطے اور عالمی امن کیلئے خطرناک ہے، اسرائیل نے پاکستان کے برادر ملک کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، اس جارحیت کے نتیجے میں سیکڑوں لوگ شہید ہوگئے ہیں، وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران پر اسرائیل کی کھلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے۔
پاکستان خطے میں امن واستحکام چاہتا ہے۔اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے میں سینکڑوں ایرانی ابھی بھی زخمی ہیں اور جنگ جاری ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جس کی پاکستان بھرپور مذمت کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس دن یہ جنگ شروع ہوئی اسی روز ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بات ہوئی۔
ایرانی صدر کے ساتھ پاکستانی عوام کی طرف سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ایران کے صدر سے گفتگو میں پاکستان کی طرف سے مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔ اسرائیل نے پاکستان کے برادر ملک کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے اس جارحیت کے نتیجے میں سینکڑوں لوگ شہید ہوگئے ہیں جبکہ سینکڑوں ابھی بھی زخمی ہیں اور جنگ ابھی بھی جاری ہے۔وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ایران میں جنگ ختم ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ صرف خطے کیلئے ہی نہیں بلکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرناک ہے۔
وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں یہ بھی بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر پارلیمنٹ میں بحث جاری ہے۔ زراعت پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ زرعی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات ترجیح ہیں۔ بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دیا گیا ہے۔ 6 سے 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے امریکہ اور یورپ میں بھرپور نمائندگی کی، قومی مؤقف اجاگر کرنے کیلئے پاکستانی وفد کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے قوم کی حمایت سے دشمن کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ سکیورٹی اداروں کی تمام ضروریات پوری کریں گے۔ سرکاری شعبے کا ترقیاتی پروگرام ایک ہزار ارب روپے کا ہے۔ سخت محنت سے معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ 2023 میں مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے ہاتھوں افغانستان کے منجمد اثاثوں کو آزاد کرانے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کی مداخلت
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل نے اعلان کیا کہ یہ
فروری
31 فلسطینی خواتین صیہونی جیلوں میں
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی اسیران کی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
مارچ
ترک میڈیا کی غزہ مذاکرات پر سیاست
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:ترکی کے سرکاری مؤقف کے حامی میڈیا ادارے غزہ میں جنگ
اکتوبر
اسرائیل پر حماس کے انٹیلی جنس حملے کے بارے میں عبرانی میڈیا کی رپورٹ
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی ناکامی کے بارے میں اسرائیلی فوج
مارچ
کیا کسی بھی کاروائی کے لیے پارلیمان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے؟
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے
جون
صیہونی حکومت کے ڈھانچے پر "الاقصی طوفان” کی سیاسی ضربیں
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: "الاقصیٰ طوفان” نے صیہونی حکومت کے انتخابی میدان میں ابھرنے
اکتوبر
نیٹو ممالک کی روس سے دوستی کی اپیل، روسی وزارت خارجہ نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 15 جون 2021ماسکو (سچ خبریں) نیٹو ممالک کے اہم اجلاس میں روس سے اپیل
جون
نیتن یاہو کی کابینہ نازی ہے:صیہونی سابق وزیر جنگ
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:صیہونی سابق وزیر جنگ موشه یعلون نے نیتن یاہو پر نازی
مئی