?️
سچ خبریں: پاکستانی فوج کے کمانڈر نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کو انسانیت کے خلاف واضح جرم قرار دیا اور صہیونی حملوں کے لیے مغرب کی اندھی حمایت کی طرف اشارہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ غزہ کی جنگ کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا احمقانہ فعل ہے، دنیا کو اسرائیل کو مزید ایسے جرائم کرنے کی ترغیب دلانے سے باز آنا چاہیے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان میں فلسطینی سفیر سے ملاقات میں غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے نتیجے میں لاتعداد شہریوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انسانیت کے خلاف ایک واضح جرم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت، سیز فائر کا مطالبہ
انہوں نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونیوں کے جرائم کی بڑی طاقتوں کی واضح طور پر اندھی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی جنگ کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا ایک احمقانہ عمل ہوگا اور اس مسئلے کے بارے میں ایک خود غرضانہ نظریہ ہے جو فلسطینیوں کے خلاف دہائیوں کے وحشیانہ جرائم پر پردہ ڈالتا ہے۔
پاکستان کی فوج کے کمانڈر نے اسرائیل کے جرائم کے حامیوں اور عالمی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نازک موڑ پر عالمی برادری کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسرائیل کے ہاتھوں ہونے والی انسانی تباہی کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے حرکت میں آئیں اور قابضین کو جرائم کا ارتکاب جاری رکھنے کی ترغیب دلانا بند کریں اس لیے کہ اسرائیل بین الاقومی قوانین اور تمام شہری نیز انسانی اصولوں کی صریح خلاف ورزی کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا خیال ہے کہ غزہ میں تشدد کی نئی لہر ، فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل جبر،انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور قابض اسرائیلی حکومت کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی توہین کا نتیجہ ہے۔
جنرل عاصم منیر نے تاکید کی کہ شہریوں، اسکولوں، یونیورسٹیوں، امدادی کارکنوں، اسپتالوں پر نہ رکنے والے حملے اور غزہ سے فلسطینیوں کی جبری ہجرت انسانیت کے خلاف واضح جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر دشمنی کے فوری خاتمے، غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کھولنے، شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
پاکستانی فوج کے کمانڈر نے مزید کہا کہ ہم 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد، مستحکم اور مستقل ریاست فلسطین کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت پر بھی زور دیتے ہیں جس کا دارالحکومت قدس شریف ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی حمایت کرکے پاکستان نے مسلم امہ کے دل جیت لیئے، اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی
رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 بروز ہفتہ، فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے تل ابیب کے ٹھکانوں کے خلاف غزہ (فلسطین کے جنوب) سے طوفان الاقصی کے نام سے ایک حیران کن آپریشن شروع کیا جس کے بعد اسرائیلی حکومت نے اپنی ناکامی کا بدلہ لینے اور تلافی کرنے کے لیے غزہ کی پٹی میں تمام گزرگاہوں کو بند کر دیا ہے اور اس علاقے پر بمباری کر رہا ہے۔
عاصم منیر نے کہا کہ اپنے دفاع کے بہانے اسرائیل کی مغربی حمایت عملی طور پر صیہونی حکومت کے لیے فلسطینی بچوں اور خواتین کے بہیمانہ قتل کو جاری رکھنے کے لیے ایک سبز روشنی ہے۔


مشہور خبریں۔
نوازشریف نے توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس واپس کرنے کی درخواست دائر کردی
?️ 30 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت
اکتوبر
پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق
?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے
دسمبر
24 مئی سے تعلیمی ادارے اور سیاحتی ادارے کھل سکتے ہیں
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
مئی
مصر کا غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو بحال کرنے کا منصوبہ
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کی نئی
مارچ
ایران اور امریکہ کے مذاکرات پر صیہونیوں کی شدید تشویش
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی نشریاتی ادارے ان بی سی نے رپورٹ کیا ہے
مئی
بنگلہ دیش میں پولیس کا مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے تحاشہ استعمال
?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:بنگلہ دیش سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس ملک
اپریل
سعودی عرب میں بے روزگاری، وزیر محنت کو ہٹانے کا مطالبہ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: سعودیوں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی مہم شروع کی
فروری
حج کے لیے سعودی عرب کی نئی شرط
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں
جنوری