?️
اسلام آباد (سچ خبریں) قومی ادارہ صحت نے پہلے مرحلے میں فائزر ویکسین عازمین حج کو لگانے کا فیصلہ کرلیا، فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں پاکستان کو مل چکی ہیں اس کے بعد عوام کو ویکسین لگائی جائے گی، فائزر کی مزید خوراکیں جولائی سے اگست میں پاکستان پہنچیں گی۔ ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق قومی ادارہ صحت نے پہلے مرحلے میں فائزر ویکسین عازمین حج کو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فائزر کی ایک لاکھ ڈوزز کچھ روز قبل پاکستان پہنچی ہیں۔ تاہم فائزر ویکسین کو فی الحال عوام کو لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ فائزر ویکسین کی دوسری کھیپ کے بعد ویکسین عوام کو لگائی جائے گی۔ جو کہ جولائی سے اگست میں پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ صحت نے فائزر ویکسین کی اسٹوریج کیلئے 23 الٹراکولڈ چین فریزر خرید لیے ہیں۔
واضح رہے 28 مئی کو کورونا ویکسین فائزر کی پہلی کھیپ پاکستان کو موصول ہوگئی ہے، فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں پاکستان کو مل گئی ہیں۔ فائزر ویکسین کی کھیپ پاکستان کو کوویکس کے ذریعے ملنے والی دوسری کھیپ ہے۔ 2 ہفتے قبل 12 لاکھ سے زائد اسٹرازینکا ویکسین کے ٹیکے کوویکس کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔ فائزر ویکسین کی خریداری اور فراہمی میں یونیسف نے اہم کردار ادا کیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان کا کہنا ہے کہ چینی ویکسین کو امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن نے73 فیصد موثر قراردے دیا ہے، ہم چینی کورونا ویکسین لگا رہے تھے، اب ویکسی نیشن بڑھا دی ہے۔ اس وقت کورونا ویکسی نیشن ایک لاکھ یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔ رواں برس چینی ویکسین کی وجہ سے عازمین حج ، حج سے محروم نہیں رہیں گے۔ حکومت نے اس حوالے سے سعودی عرب سے رابطہ کرلیا ہے اور بہت جلد عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔ چینی ویکسین پر حج کی اجازت نہ ملنے پر سعودی عرب سے رابطے میں ہیں ہمارا کوئی بھی حاجی چینی ویکسین کی وجہ سے حج سے محروم نہیں رہے گا۔


مشہور خبریں۔
غزہ مکمل طور پر قحطی کا شکار
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: ڈاکٹر عبدالرحمٰن، فلسطینی تحریک حماس کے ایک اعلیٰ رہنما، نے
مئی
سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جائے۔ وزیراعظم
?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ
ستمبر
پہلگام واقعہ پربھارت مشترکہ تحقیقات چاہتا ہے تو ہم غیرجانبدارانہ انکوائری کیلئے تیار ہیں،رانا ثناء الل
?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ
مئی
نیتن یاہو نے ذمہ داری سے بچنے کے لیے سب کی قربانی دی
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کی رپورٹ کے
مارچ
شام کی یونین میں واپسی سے ہی عرب لیگ کا داغ مٹ سکتا ہے: عالمی امور کے ماہر
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیث نے شام کی رکنیت
اپریل
ٹرمپ سے امریکی عوام نا مطمئن، وجہ؟
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:بمنظوری امریکی سروے کے مطابق انتخابات میں ووٹ دینے کے اہل
ستمبر
سعودی عرب کا صہیونیوں کے خلاف سخت بیان
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اتوار کی شام اسرائیل
مئی
طالبان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے والے ممالک کو شدید دھمکی دے دی
?️ 26 مئی 2021دوحہ (سچ خبریں) طالبان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے والے ممالک
مئی