?️
اسلام آباد(سچ خبریں) عارف نظامی کے بھانجے بابر نظامی نے نجی چینل ‘جیو نیوز’ کو سینئر صحافی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تین ہفتے قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس پر انہیں لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
عارف نظامی روزنامہ ‘نوائے وقت’ کے بانی حمید نظامی کے بیٹے تھے اور وہ کئی دہائیوں تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے۔
وہ انگریزی اخبار ‘پاکستان ٹوڈے’ کے بانی و ایڈیٹر تھے، انہوں نے مبینہ طور پر خاندانی اختلافات کے باعث 2010 میں انگریزی اخبار ‘دی نیشن’ کو خیر باد کہہ کر ‘پاکستان ٹوڈے’ کی بنیاد رکھی تھی۔انہوں نے ماضی میں نگراں وفاقی وزیر برائے اطلاعات کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔
در مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینئر صحافی عارف نظامی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات کو ياد رکھا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے عارف نظامی کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عارف نظامی کے انتقال سے پاکستان کے شعبہ صحافت کا ایک درخشاں باب اختتام پذیر ہوا، وہ اپنے قلم کے ذریعے انتہائی بے باکی کے ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت کے وکیل تھے اور زندگی بھر صحافتی اصولوں کی آبیاری کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘عارف نظامی صاحب کی رحلت کا سن کر دل بجھ گیا ہے، ان سے طویل تعلق تھا، تحریک پاکستان میں ان کے والد حمید نظامی اور میرے دادا چوہدری اویس اور تایا چوہدری الطاف حسین ہمسفر تھے’۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عارف نظامی کے انتقال پر انتہائی دکھ کرتے ہوئے کہا کہ ‘نوائے وقت گروپ کے نظامی خاندان سے پانچ دہائیوں سے ایک ذاتی تعلق ہے، اس لیے عارف نظامی صاحب کی رحلت میرے لیے کسی بھی ذاتی نقصان سے کم نہیں’۔


مشہور خبریں۔
سعودیوں کی نظر میں یمنیوں کی میزائل طاقت
?️ 1 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی وزیر اطلاعات نے اعتراف کیا کہ یمن پر حملے کے
اپریل
سویلین کا ملٹری ٹرائل: میری تجویز مان لی جائے تو قانون نہیں ٹرائل کالعدم ہوگا، وکیل فیصل صدیق
?️ 3 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں
مارچ
امریکہ شام میں ایران کے اثر و رسوخ سے پریشان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: منگل کے روز امریکی اخبار نے شام کے صدر بشار
جنوری
شام میں امریکی تیل چوری کی تصاویر کا انکشاف
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: روسی ویب سائٹ Avia. فضائی اور خلائی امور کے
اگست
حماس نے اب تک کتنے قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی ہیں؟
?️ 19 اکتوبر 2025حماس نے اب تک کتنے قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی
اکتوبر
مردان: نامعلوم افراد کا حملہ، پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار زخمی
?️ 5 مارچ 2024 مردان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے پیر
مارچ
غزہ جنگ سب سے بڑا بین الاقوامی مسئلہ ہے: لاوروف
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے غزہ کی جنگ کو
ستمبر
کوئٹہ: اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات منسوخ کر دی گئیں
?️ 27 مئی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) محکمہ تعلیم بلوچستان نے صوبے کے سرد علاقوں میں گرمیوں
مئی