طورخم بارڈر کی بندش سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک افغان طورخم بارڈر کی مسلسل پانچویں روز بھی بندش نے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور پیدل آمد و رفت کرنے والے شہریوں کی مالی اور جسمانی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا۔

افغان حکام نے اپنی طرف کی سرحد کو دوبارہ کھول دیا اور پاکستانی حکام نے اصرار کیا کہ وہ بھی دونوں ممالک کے حکام کے درمیان ملاقات کے بعد اپنی طرف کی سرحد کو کھول دیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر ارشاد مومند نے ڈان کو بتایا کہ انہیں تاحال افغان حکام کی جانب سے کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی کہ اتوار کی رات ان کی جانب سے کیوں سرحد کو بند کیا گیا اور نہ ہی یہ بتایا کہ آج انہوں نے اسے دوبارہ کیوں کھول دیا۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی پروٹوکول کے مطابق غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان باضابطہ ملاقات ابھی ہونی ہے جس میں سرحد کے دونوں جانب پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت کے لیے مناسب طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہ پاکستان نے تاحال اپنی سرحد کیوں نہیں کھولی کہا کہ ہمیں ابھی اصل مسئلے کو مناسب فورم پر اٹھانا ہے اور پھر مستقبل کے لیے باہمی طور پر متفقہ لائحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بارڈر کو دوبارہ کھولنے کی خبریں زیر گردش رہیں، ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد علی الصبح طورخم بارڈر پر سیکڑوں افغان باشندے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل مایوس واپس لوٹنے پر مجبور ہوئے۔

واپس جانے کے خواہشمند زیادہ تر افغان شہریوں کو متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انہیں خوراک کی کمی کا سامنا تھا، ان شہریوں نے ایسے گوداموں میں عارضی پناہ بھی لی جو کہ رہنے کے قابل نہیں تھے، ان میں سے کچھ نے برطانوی دور کی ریلوے سرنگوں میں پناہ لی جس میں بیٹھنے لیٹنے کی مناسب جگہ نہیں تھی اور ان کے پاس گرم کپڑے بھی نہیں تھے۔

نوجوانوں کی ایک مقامی رضاکار تنظیم نے پھنسے ہوئے افغان شہریوں کے لیے خوراک، کپڑوں اور دوائیوں کا انتظام کیا جب کہ خواتین اور بچے اس طرح کے مشکل اور سخت حالات میں زیادہ پریشانی کا شکار تھیں۔

خیال رہے کہ 19 فروری کو افغان طالبان کے حکام نے اسلام آباد پر اپنے وعدوں سے مکرنے کا الزام لگاتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ایک اہم تجارتی اور سرحدی گزرگاہ کو بند کر دیا تھا۔

طورخم میں طالبان کمشنر مولوی محمد صدیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی، اس لیے قیادت کی ہدایت پر گیٹ وے کو بند کر دیا گیا ہے۔

افغان طالبان کے عہدیدار نے یہ نہیں بتایا تھا کہ اسلام آباد نے مبینہ طور پر اپنے کس عہد کی خلاف ورزی کی ہے، کچھ غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ افغان طالبان پاکستان میں علاج معالجے کے خواہشمند افغان مریضوں کی آمد و رفت پر غیر اعلانیہ پابندی سے ناراض ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں ایک وفد نے کابل کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش خراسان کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ’دونوں فریقین نے دہشت گردی کے خطرے سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا۔‘

یہ دورہ کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کے کراچی میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر دھاوا بولنے کے چند روز بعد ہوا جس میں تین سیکیورٹی اہلکاروں سمیت چار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں کچھ سال بعد بیویاں بدل جاتی ہیں، سعیدہ امتیاز

?️ 24 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے مبہم

تہران اور دیگر مماک کے چھ شہروں میں اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کا اجلاس

?️ 29 جون 2021سچ خبریں:اسلامی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کی جنرل اسمبلی کے دسویں

نسل کشی کے خلاف خاموش آواز / کوربن : غزہ ٹیسٹ میں میڈیا ناکام

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: برطانوی میڈیا کو چیلنج کرنے والے ایک بے مثال اقدام

تم مجھے چھیڑو گے تو میں بھی تمہیں چھیڑوں گا

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو کالعدم

حماس واحد فلسطینی ریاست کے قیام کے خواہاں 

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: کئی یورپی ممالک نے فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے

ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی

?️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران

الجزائر کے صدر نے میکرون کی فون کالز کا جواب دینے سے کیا انکار

?️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : اس ہفتے کے شروع میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون

غزہ کی پٹی میں غذائی قلت تیزی سے بڑھ رہی ہے:عالمی ادارہ خوراک کا انتباہ

?️ 20 اگست 2025غزہ کی پٹی میں غذائی قلت تیزی سے بڑھ رہی ہے:عالمی ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے