?️
لاہور (سچ خبریں) وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت محض حکومت سازی کا نظام نہیں بلکہ عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کا پائیدار رشتہ ہے۔
جمہوریت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ آئین کی حفاظت کو جہاد سمجھنے والوں کو سلام ہے کیونکہ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں اور عوام کی رائے ہی ترقی کا پہلا زینہ ہے، فتنہ فساد اور تشدد کی بنیاد پر رائے سازی جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت وہ عہد ہے جہاں اقتدار عوام کی دہلیز پر آتا ہے، معیشت جمہوریت کے بغیر پائیدار ترقی نہیں کر سکتی، جمہوریت مضبوط ہوگی تو تعلیم کا در کھلے گا، سہولتیں ملیں گی اور ہر نوجوان کا خواب مکمل ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت محض حکومت سازی نہیں، عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، جمہوریت وہ آئینہ ہے جس میں ہم اپنی غلطیاں دیکھ کر درست کر سکتے ہیں، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے دشمنی نہیں، یہی وہ سبق ہے جو ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو دینا ہے۔
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی جمہوریت کو صرف بچانا نہیں اسے نکھارنا اور دنیا کیلئے ایک مثال بنانا ہے، جمہوریت کو آئندہ نسلوں کیلئے ایسا سرمایہ بنائیں گے جو وقت کی آندھیوں میں بھی قائم رہے۔


مشہور خبریں۔
پیپلزپارٹی کی چیف جسٹس، آرمی چیف سمیت اداروں کے سربراہان کے پروٹوکول میں کمی کی تجویز
?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے
جولائی
حماس کا غزہ میں جنگ کے اگلے دن قومی اتحاد پر زور
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ کے اگلے دن اور جنگ
جنوری
غزہ جنگ میں اب تک ہلاک ہونے والے صہیونی فوجی
?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ کے
دسمبر
کراچی: دفعہ 144 کے باوجود رواداری مارچ اور ٹی ایل پی احتجاج، 600 افراد کے خلاف مقدمہ درج
?️ 15 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی پولیس نے اتوار کو احتجاج کے دوران دفعہ
اکتوبر
ٹرمپ کی اسرائیل کو وارننگ
?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کا
اکتوبر
سعودی میڈیا کا عراقی عوام کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی میڈیا خبریں، رپورٹس ، کالم اور اشتعال انگیز انٹرویوز نشر
ستمبر
کیا صیہونی حکومت خانہ جنگی کی طرف جا رہی ہے؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:الجزیرہ نیٹ ورک نے مقبوضہ علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کی موجودہ
جولائی
ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا: امریکہ
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹس نے آج ایک
فروری