?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے تحریک انصاف ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے،اور اسی سلسلے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماوں کا مہم میں شرکت کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ڈور ٹو ڈور مہم چلائے گی۔جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما حلقوں میں اہم ملاقاتیں اور پارٹی منشور عوام تک پہنچائیں گے۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 12 جولائی کو مراد سعید پی پی 7 راولپنڈی میں انتخابی مہم میں شرکت کریں گے،جبکہ 12 جولائی کو علی محمد خان پی پی 168 لاہور میں نواز اعوان کی مہم کا حصہ بنیں گے۔12 جولائی کو ہی علی محمد خان پی پی 170 لاہور میں ظہیر کھوکھر کی مہم میں شرکت کریں گے۔ شیڈول کے تحت 12 جولائی کو قاسم سوری پی پی 158 اور 167 میں انتخابی مہم میں شریک ہوں گے۔
13 جولائی کو قاسم سوری پی پی 168 اور پی پی 170 لاہور میں انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے۔ شیڈول کے مطابق 13 جولائی کو مراد سعید بھکر پی پی 99 میں انتخابی مہم میں شریک ہوں گے،جبکہ 14 جولائی کو علی محمد خان پی پی 202 ساہیوال میں انتخابی مہم میں شرکت کریں گے۔ 14 جولائی کو مراد سعید خوشاب میں انتخابی مہم کا حصہ ہوں گے۔ 15 جولائی کو علی محمد خان پی پی 7 پندی میں انتخابی مہم میں شرکت کریں گے،شیڈول کے مطابق 15 جولائی کو خوشاب میں علی محمد خان اور مراد سعید بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود علی پور کا جلسہ بڑے پیمانے پر ہوا۔ ضمنی انتخابات کا جوش اس سے بھی زیادہ ہے جو میں نے 2018 کے عام انتخابات میں دیکھا تھا۔عمران خان نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو پنجاب میں بارشوں کے باوجود ہمارے جلسوں میں حمایت کا اظہار کرنے کے لیے باہرآ رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی خطے میں اسرائیل کی تنہائی سے پریشان
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی مقدس مقامات کے خلاف غاصبوں کی جارحیت میں شدت آنے
مارچ
سوڈان میں ۱۰۰ روزہ جنگ میں کیا ہوا ؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ اتوار کو
جولائی
مغربی ایشیا کا نیا سیاسی نقشہ
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال خاص طور پر الاقصیٰ طوفان
دسمبر
العروری کے خون کا بدلہ قدس کی آزادی
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:اسامہ حمدان نے کہا کہ قابض حکومت کی فوج کی ناقابل
جنوری
بائیڈن کے دورہ سعودی عرب کی تصدیق، ایران اور یمن پر ریاض سے بات چیت
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: سینیئر امریکی حکام نے تہران کے وقت منگل کی سہ
جون
سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مزید کئی مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردیئے
?️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے
اپریل
سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی
?️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام
جون
تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا خطے کے مفاد میں ہے: سعودی دعویٰ
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے
جنوری