ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے پی ٹی آئی ڈور ٹو ڈور مہم چلائے گی۔

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے تحریک انصاف ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے،اور اسی سلسلے میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماوں کا مہم میں شرکت کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ڈور ٹو ڈور مہم چلائے گی۔جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما حلقوں میں اہم ملاقاتیں اور پارٹی منشور عوام تک پہنچائیں گے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 12 جولائی کو مراد سعید پی پی 7 راولپنڈی میں انتخابی مہم میں شرکت کریں گے،جبکہ 12 جولائی کو علی محمد خان پی پی 168 لاہور میں نواز اعوان کی مہم کا حصہ بنیں گے۔12 جولائی کو ہی علی محمد خان پی پی 170 لاہور میں ظہیر کھوکھر کی مہم میں شرکت کریں گے۔ شیڈول کے تحت 12 جولائی کو قاسم سوری پی پی 158 اور 167 میں انتخابی مہم میں شریک ہوں گے۔

13 جولائی کو قاسم سوری پی پی 168 اور پی پی 170 لاہور میں انتخابی مہم کا حصہ بنیں گے۔ شیڈول کے مطابق 13 جولائی کو مراد سعید بھکر پی پی 99 میں انتخابی مہم میں شریک ہوں گے،جبکہ 14 جولائی کو علی محمد خان پی پی 202 ساہیوال میں انتخابی مہم میں شرکت کریں گے۔ 14 جولائی کو مراد سعید خوشاب میں انتخابی مہم کا حصہ ہوں گے۔ 15 جولائی کو علی محمد خان پی پی 7 پندی میں انتخابی مہم میں شرکت کریں گے،شیڈول کے مطابق 15 جولائی کو خوشاب میں علی محمد خان اور مراد سعید بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود علی پور کا جلسہ بڑے پیمانے پر ہوا۔ ضمنی انتخابات کا جوش اس سے بھی زیادہ ہے جو میں نے 2018 کے عام انتخابات میں دیکھا تھا۔عمران خان نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو پنجاب میں بارشوں کے باوجود ہمارے جلسوں میں حمایت کا اظہار کرنے کے لیے باہرآ رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

جواز بنا تو عمران خان کو ضرور گرفتار کریں گے، رانا ثنا اللہ کا فیصلے کے بعد ردعمل

?️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا للہ اسلام آباد ہائی کورٹ

ایران کے بارے میں ٹرمپ کی متضاد پالیسی؛دھمکی بھی اور لالچ بھی

?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے

آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی گڑبڑ ہوئی تو قوم بہت مضبوط ہے، وزیراعظم

?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی

انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے شائقین کی بڑی پریشانی کو

’گھر سے باہر نہ جاتی تو کئی لوگوں کا نقصان ہوتا‘،عدت مکمل نہ کرنے پر حنا بیات کی وضاحت

?️ 17 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) شوہر کے انتقال کے بعد عدت مکمل کیے بغیر

نئے پراپرٹی آرڈیننس سے قبضہ مافیا کا مستقل راستہ روک دیا۔ عظمی بخاری

?️ 1 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ

دنیا پور پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے، رمشا، خوشخال خان

?️ 20 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) جلد ہی ریلیز ہونے والے ایکشن تھرلر ڈراما دنیا

پاکستان سولر سے 25 فیصد بجلی بنانے والا آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پہلا بڑا ملک بن گیا

?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سولر پینلز سے 25 فیصد بجلی بنانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے