ضمنی الیکشن میں سیاسی جماعتیں متحرک

?️

لاہور(سچ خبریں) مسلم لیگ ق نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے اپنی پارٹی کے رہنماوں کو تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھر پور مہم چلانے کی ہدایت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے مسلم لیگ ق راولپنڈی کے صدر زبیر خان نے ملاقات کی،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر چودھری پرویز نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کرتے ہوئے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھر پور مہم چلائی جائے، چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھاکہ ضمنی انتخاب میں نااہل حکمرانوں کے خلاف ووٹ کی طاقت سے فیصلہ دیں گے، تجربہ کاری کا دعوی کرنے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

موجودہ حکمرانوں سے خیر کی کوئی توقع نہیں۔ لوگوں کو مزید بری خبروں کے لیے تیار رہنے کا کہا جارہا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کئے۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے 18 امیدواروں کو ٹکٹس الاٹ کئے گئے،۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس الاٹ کئے گئے ۔

تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں جن امیدواروں کو ٹکٹس جاری کیے ہیں ان میں صوبائی حلقہ پی پی 07 میں شبیر اعوان ، پی پی 83 حسان اسلم ، پی پی 90 عرفان نیازی، پی پی 97 علی افضل ساہی، پی پی 125میاں محمد اعظم ، پی پی 127 محمد نواز بھروانہ، پی پی 140خرم ورک ، پی پی 158میاں اکرم عثمان ،پی پی 167عاطف چودھری، پی پی 168 نواز اعوان ، پی پی 202 سرور، پی پی 217 زین قریشی، پی پی 224 عامر اقبال شاہ، پی پی 228 عزت جاوید خان، پی پی 272 معظم جتوئی، پی پی 273 یاسر جتوئی، پی پی 282 قیصر عباس، پی پی 288 سیف الدین کھوسہ شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ اور فرانس کے بعد مالٹا  نے بھی کیا فلسطین کی ریاست کو تسلیم 

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: مالٹا کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر میں

میں وائٹ ہاؤس دیکھنے کو ترس گیا ہوں

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے باخبر ذرائع نے وائٹ ہاؤس کی جانب

پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کردیے

?️ 22 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) افغان طالبان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے جواب

یمنی ڈرون کے ذریعہ امریکی دفاعی ڈھال تباہ

?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:یمن کے صوبہ حضرموت میں امریکی دفاعی ڈھال میں گھس کر

قیدی تڑپ تڑپ کر مر گیا،کوئی پوچھنے والا نہ تھا

?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کی سنٹرل جیل کےایک سیاسی قیدی کی تڑپ تڑپ کو

وزیر اعظم کا ایرانی صدر، دیگر حکومتی شخصیات کے المناک انتقال پرمنگل کے دن ملک بھر میں سوگ کا اعلان

?️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر

یوکرین کو کلسٹر ہتھیار بھیجنے کے بارے میں ایلون مسک کیا کہتے ہیں؟

?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او اور ٹویٹر کے

موجودہ حکومت پر دوست ممالک اعتبار نہیں کرتے،شوکت ترین

?️ 22 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی کے سینیٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے