ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

?️

شمالی وزیرستان: (سچ خبریں)قبائلی ضلع خیبر کے جمرود کے علاقے سور کمر میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے کم از کم تین مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

 رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ایک مسلح گروپ کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا جو ملک میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 مسلح افراد مارے گئے جبکہ دو یا تین اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران کچھ اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے دو ملزمان کی شناخت اکرام اللہ عرف محسن اور مرسلا خان عرف قاری عرف ارشاد کے نام سے ہوئی ہے۔

اے پی پی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم عسکریت پسند اسلامک اسٹیٹ گروپ سے تھا، جسے اس کے عربی مخفف داعش سے جانا جاتا ہے۔

سی ٹی ڈی ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، 12 میگزین، 3 دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مشہور خبریں۔

سیاسی جوڑ توڑ جاری، مخلوط حکومت کے قیام کے امکانات قوی

?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کی 2 بڑی سیاسی جماعتیں، مسلم لیگ

ج جو لوگ قائد اعظم کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں

?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ

آپ دو تھپڑ ماریں گے ہم دس تھپڑ ماریں گے: مریم نواز

?️ 7 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے

’سلیکٹرز آپکے ساتھ ہیں تو الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں‘؟ عمران خان کا مخالفین کو چیلنج

?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیاسی حریفوں کو انتخابات میں اپنا سامنا کرنے کا

افغانیوں کو جہاز سے گرانے والے امریکی عملے کے کارکن باعزت بری

?️ 16 جون 2022سچ خبریں:طالبان کے اقتدار میں آنے پر امریکی C-17 فوجی طیارے کے

کورونا میں کمی کے بعد ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ

?️ 4 اکتوبر 2021لاہور/ اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی تیزی میں کمی

الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس

?️ 31 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخوا

قطر کا شام کے بحران کے حل کے لیے عرب ممالک کی کوششوں کا خیرمقدم

?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے بحران کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے