شہید امام خامنہ ای یمنی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں: المسیرہ

شہید

?️

سچ خبریں:یمنی خبر رساں ویب سائٹ المسیرہ نے کہا ہے کہ شہید امام سید علی خامنہ ای یمن کے عوام کے دلوں میں بلند مقام رکھتے ہیں اور ان کی قیادت، استقامت اور مزاحمتی فکر کے اثرات آئندہ برسوں میں خطے اور دنیا کی سیاسی تبدیلیوں پر مزید نمایاں ہو کر سامنے آئیں گے۔

یمنی خبر رساں ویب سائٹ المسیرہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ شہید امام سید علی خامنہ ای یمن کے عوام کے دلوں میں خصوصی مقام رکھتے ہیں، لکھا ہے کہ خطے اور دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر ان کی قیادت کے گہرے اثرات آئندہ برسوں میں پہلے سے بھی زیادہ نمایاں ہوں گے۔

المسیرہ نے شہید رہبر انقلاب کی تشییع جنازہ کے موقع پر شائع ہونے والے اپنے ایک کالم میں لکھا کہ امت مسلمہ اور دنیا بھر کے آزاد منش افراد عصر حاضر کی عظیم ترین اسلامی شخصیت، مجاہد، انقلابی اور جہادی رہنما حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے تاریخی وداع اور ان کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔

تجزیہ میں کہا گیا ہے کہ امام خامنہ ای کی مضبوط شخصیت، مدبرانہ قیادت، استقامت اور ان سازشوں و دھمکیوں کے مقابلے میں ثابت قدمی، جو 1357 ہجری شمسی میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے آغاز ہی سے ایران کو نشانہ بناتی رہی ہیں، پوری طرح نمایاں ہے، کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر مرحلے سے پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہو کر ابھرا۔

المسیرہ کے مطابق جس طرح ایران اور پورے خطے کے عوام اس عظیم رہنما سے محبت کرتے تھے، اسی طرح یمن کے عوام بھی اس سے مستثنیٰ نہیں تھے۔ شہید سید علی خامنہ ای یمنیوں کے دلوں میں بلند مقام رکھتے ہیں، یمن کے خلاف شروع ہونے والی سعودی۔امریکی جارحیت کے خلاف واضح مؤقف اختیار کیا، اور ان کے بیانات کی گونج آج تک سنائی دیتی ہے،انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا تھا کہ سعودی عرب نے ایک بہت بڑی غلطی اور کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا ہے۔

کالم میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلامی انقلاب ایران کے اس عظیم شہید نے یمن پر سعودی جارحیت کے آغاز ہی میں واضح کیا تھا کہ اس جنگ کے منفی نتائج خود سعودی عرب کو بھگتنا پڑیں گے اور آخرکار یمن کے عوام ہی کامیاب ہوں گے، اور حالات نے بالکل اسی پیش گوئی کی تصدیق کی۔

سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے امام سید علی خامنہ ای کو ایک جلیل القدر عالم قرار دیتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب ہمیشہ صہیونی تسلط اور غلبے کے مخالف رہے، فلسطین کے نصب العین کے مضبوط حامی تھے اور خطے کے عوام کی حمایت کرتے تھے۔

انہوں نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کو عالم اسلام کے لیے حقیقی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جرم کے مرتکب امریکی اور اسرائیلی دشمن دراصل اس عظیم رہنما کے اس نمایاں کردار سے نجات حاصل کرنا چاہتے تھے جو ظلم، ظالم قوتوں اور ان کی سازشوں کے خلاف مزاحمت میں ادا کیا جا رہا تھا۔

المسیرہ کے مطابق انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن فاضل الشرقی کا کہنا ہے کہ امام خامنہ ای ایک سیاسی رہنما، مذہبی علامت، روحانی مرجع اور غیر معمولی قائد تھے۔

 انہوں نے ایران کو ایک تابع ملک سے خطے کی ایک بڑی طاقت میں تبدیل کیا اور جدید دور میں اسلامی تہذیب کا ایک منفرد نمونہ پیش کیا۔ وہ فصیح و بلیغ خطیب اور تجربہ کار انقلابی رہنما تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام خامنہ ای ایرانی عوام اور امت مسلمہ کے آزاد منش افراد کے لیے استقامت کی علامت تھے۔ انہوں نے ایران کو ترقی یافتہ اور مہذب ممالک کی صف میں کھڑا کیا اور ایسے عظیم کارنامے انجام دیے جنہوں نے ایران کو ایک بااثر اور طاقتور ملک بنا دیا، جسے مختلف شعبوں میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

الشرقی نے ان کامیابیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان اس عظیم شہید کی قیادت میں ایک مقامی جماعت سے لبنان اور پورے خطے کی طاقتور ترین عسکری اور سیاسی قوت میں تبدیل ہوئی۔

 ایران صہیونی قبضے کے خلاف مزاحمت میں صف اول کا ملک بنا اور جون 2000 میں جنوبی لبنان کی مکمل آزادی تک جہاد اور مزاحمت کی قیادت کرتا رہا۔

امام خامنہ ای نے اپنی قیادت کے دوران فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے، انہیں اسلحہ، مالی تعاون اور تربیت فراہم کی، جس کے نتیجے میں مزاحمتی تحریکیں صہیونی ریاست کے لیے بڑا چیلنج بن گئیں اور نام نہاد ناقابل شکست فوج کا تصور کئی دہائیوں پر محیط اس حمایت کے باعث ٹوٹ گیا۔

المسیرہ نے مزید لکھا کہ یمن کے عوام کئی برسوں سے امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف جدوجہد میں امام خامنہ ای کی شجاعت، بہادری اور بلند حوصلے سے متاثر ہو کر اسلامی جمہوریہ ایران اور حزب اللہ لبنان کے ساتھ وابستگی محسوس کرتے ہیں۔

کالم میں کہا گیا ہے کہ اس عظیم شہید کی رحلت صرف ایک سیاسی رہنما یا دینی مرجع کے انتقال کا نام نہیں، بلکہ ایک ایسے غیر معمولی قائد کا فقدان ہے جس نے خطے کی تاریخ کے نہایت حساس دور میں گہرے اثرات چھوڑے۔

 ان کا نام آئندہ نسلوں کے لیے ایسے سیاسی اور فکری منصوبوں کے ساتھ وابستہ رہے گا جن کی بنیاد امریکہ اور صہیونی حکومت کی بالادستی کی نفی، مزاحمتی تحریکوں کی حمایت اور خطے کے ممالک و اقوام کے آزاد قومی فیصلوں کے استحکام پر قائم ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ان کا کردار ایران کی سرحدوں سے آگے بڑھ کر علاقائی سیاسی معادلات کا اہم حصہ بن گیا۔

المسیرہ نے زور دے کر لکھا کہ امام خامنہ ای نے یمن کے عوام کے وسیع حلقوں میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی۔ ان کی قیادت کے دوران ایران میں بڑے تزویراتی تغیرات رونما ہوئے، ایران کی علاقائی موجودگی مضبوط ہوئی، مزاحمتی محور ایک مؤثر علاقائی قوت کے طور پر مستحکم ہوا اور تہران فلسطین، لبنان، عراق، شام اور یمن سمیت اہم سیاسی اور عسکری معاملات میں ایک نمایاں کردار ادا کرنے لگا۔

کالم کے اختتام میں المسیرہ نے شہید رہبر کی تشییع جنازہ میں کروڑوں افراد کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ منظر ان کے علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق طویل مؤقف اور افکار کی یاد تازہ کرتا ہے۔

رہنماؤں کی عظمت ان کی عمر سے نہیں، بلکہ اس اثر سے جانچی جاتی ہے جو وہ عوام کے شعور اور تاریخ کے دھارے پر چھوڑتے ہیں، اور بہت سے مبصرین کے مطابق امام خامنہ ای کی قیادت کے یہ اثرات آنے والے برسوں میں پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں ہو کر سامنے آئیں گے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ بغیر کسی پیشگی شرط کے کم جونگ ان سے مذاکرات کے لیے تیار

?️ 27 فروری 2026 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اعلان کیا ہے

اسحاق ڈار نے جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل کی نئی چانسلری عمارت کا افتتاح کردیا

?️ 10 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی قونصل

حریت کانفرنس کا نظر بند رہنماﺅں ،کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش، فوری رہائی کا مطالبہ

?️ 22 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

ایٹمی مذاکرات سے متعلق ایران کا مؤقف

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے سے متعلق اپنے ملک کا

یمن کے سلسلہ میں سعودی عرب کی عجیب منطق

?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے

ہم عرب اور اسلامی ممالک کو کو معاف نہیں کریں گے: فلسطینی عہدیدار 

?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل نے X سوشل

امریکہ کی عالمی پوزیشن رو بہ زوال

?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: نئے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں امریکہ

جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے باوجود پاکستان کی یورپی ممالک کو برآمدات میں کمی

?️ 24 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) جی سی پی پلس اسٹیٹس کے باوجود یورپی ممالک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے