صوبائی الیکشن پر بات چیت کا وقت گزر چکا ہے،فواد چوہدری

?️

لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن شہباز شریف کو قربانی کے بکرے کے طور پر پیش کر رہی ہے،اعظم نذیار تارڑ کو آئین کا کچھ پتہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی الیکشن پر بات چیت کا وقت گزر چکا ہے،14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانا ہوں گے،الیکشن نہیں تو سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہو گا،ہم الیکشن فریم پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

اگر سپریم کورٹ کے حکم کا پہرا نہ دیا گیا تو بائیس کروڑ عوام کے حقوق پامال ہوجائیں گے،یہ ڈاکو تو توشہ خانہ کا ریکارڈ بھی غائب کر چکے ہیں،لاہور ہائیکورٹ سے گزارش ہے کہ لمبی لمبی تاریخیں نہ دیں بلکہ توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کروائیں۔

لاہور اس وقت ملکی سلامتی کو خطرہ ہے،پاکستان کی بقا کے لئے سب کا مل کر بیٹھنا ضروری ہے لیکن آئین کے خلاف ایک میز پر نہیں بیٹھا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم آج انتخابات کیلئے فنڈز جاری ہوئے تو توہین عدالت ہو گی،حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو گورنر اسٹیٹ بینک گھر جائیں گے۔ اب شہباز شریف کو عقل کرنی چاہیئے،ان کی قربانی ہونے جا رہی ہے،شہباز شریف کو نا اہل کرنا نواز شریف اور مریم نواز کا پلان ہے،شہباز شریف کو بکرا بنا کر سپریم کورٹ میں پیش کیا جانا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو اختیار نہیں ہو گا کہ الیکشن اختیارات کو روک سکے،کبھی ایک پی ٹی آئی کو گرفتار کرو تو دوسرے پر مقدمہ کر دو،ایسے ملک نہیں چل سکتا۔

دوسری جانب عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کس چیز پر کرنے ہیں، آئین پر چلنے کے لیے مذاکرات کی ضرورت نہیں، لیکن پھر بھی ہم مذاکرات کر رہے ہیں۔ پاکستان کی تمام قانونی کمیونٹی اس بات پر متفق ہیں کہ آئین کے تحت انتخابات 90 دن کے اندر ہونا ضروری ہیں۔

مشہور خبریں۔

نئی دلی: وقف ترمیمی بل سے متعلق اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کرنے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی پر کڑی تنقید

?️ 31 جنوری 2025جموں: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

کیف کے حق میں ماسکو کی جائیداد ضبط

?️ 12 فروری 2023گزشتہ سال فروری کے آخر میں یوکرین پر روس کے حملے کے

افغانستان میں ایک جامع حکومت کا قیام ہی مسائل کا واحد حل

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے او آئی سی کے رکن ممالک کے

عالمی اداروں کو بھارت میں مسلمانوں پر ہورے ظلم کے خلاف بولنا ہوگا

?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی

شام میں امریکہ کو قبضے کے علاوہ کوئی دوسرا پیشہ نہیں

?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں:  شام کے ملٹری پراسیکیوٹر کے دفتر کے ترجمان نے آج

حماس کا بین الاقوامی عدالت کے نام پیغام

?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ میں نسل کشی کے الزام میں صیہونی حکومت کے

پاکستان جانتا ہے کہ کون اس کے ساتھ کھڑا ہے: وزیر خارجہ

?️ 7 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

نیتن یاہو امریکہ گئے یا طلبی ہوئی؟صیہونی تجزیہ کاروں کی زبانی

?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کاروں اور تل ابیب کے میڈیا کے مطابق،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے