?️
لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن شہباز شریف کو قربانی کے بکرے کے طور پر پیش کر رہی ہے،اعظم نذیار تارڑ کو آئین کا کچھ پتہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی الیکشن پر بات چیت کا وقت گزر چکا ہے،14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانا ہوں گے،الیکشن نہیں تو سڑکوں پر دما دم مست قلندر ہو گا،ہم الیکشن فریم پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
اگر سپریم کورٹ کے حکم کا پہرا نہ دیا گیا تو بائیس کروڑ عوام کے حقوق پامال ہوجائیں گے،یہ ڈاکو تو توشہ خانہ کا ریکارڈ بھی غائب کر چکے ہیں،لاہور ہائیکورٹ سے گزارش ہے کہ لمبی لمبی تاریخیں نہ دیں بلکہ توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کروائیں۔
لاہور اس وقت ملکی سلامتی کو خطرہ ہے،پاکستان کی بقا کے لئے سب کا مل کر بیٹھنا ضروری ہے لیکن آئین کے خلاف ایک میز پر نہیں بیٹھا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم آج انتخابات کیلئے فنڈز جاری ہوئے تو توہین عدالت ہو گی،حکم پر عملدرآمد نہ ہوا تو گورنر اسٹیٹ بینک گھر جائیں گے۔ اب شہباز شریف کو عقل کرنی چاہیئے،ان کی قربانی ہونے جا رہی ہے،شہباز شریف کو نا اہل کرنا نواز شریف اور مریم نواز کا پلان ہے،شہباز شریف کو بکرا بنا کر سپریم کورٹ میں پیش کیا جانا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو اختیار نہیں ہو گا کہ الیکشن اختیارات کو روک سکے،کبھی ایک پی ٹی آئی کو گرفتار کرو تو دوسرے پر مقدمہ کر دو،ایسے ملک نہیں چل سکتا۔
دوسری جانب عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کس چیز پر کرنے ہیں، آئین پر چلنے کے لیے مذاکرات کی ضرورت نہیں، لیکن پھر بھی ہم مذاکرات کر رہے ہیں۔ پاکستان کی تمام قانونی کمیونٹی اس بات پر متفق ہیں کہ آئین کے تحت انتخابات 90 دن کے اندر ہونا ضروری ہیں۔


مشہور خبریں۔
معاشی دباؤ کا ہدف ایران کا مغرب سے تعلقات بہتر کرنا ہے جے ڈی ونس
?️ 21 اگست 2026سچ خبریں: امریکی نائب صدر کے معاون نے آج جمعرات کو معاشی
اگست
قتل اور دہشتگری سے جنرل سلیمانی کی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا:ایرانی صدر
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے شہید قاسم سلیمانی کی
جنوری
ترکی شامیوں کی نسل کشی کے درپے:شام
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںشام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا کہ
مئی
سعودی عرب امریکہ میں ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والا ہے:ٹرمپ
?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا
اپریل
اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے
?️ 25 جولائی 2025 اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے
جولائی
کیویز اور انگلش ٹیموں کا پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار پر فواد چوہدری کا ردعمل
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نیوزی لینڈ
ستمبر
پینٹاگون ایران کے حملے کے نقصانات کو سنسر کرنے میں مصروف: امریکی صحافی
?️ 3 مئی 2026سچ خبریں:امریکی صحافی آنا کاسپاریان کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے نجی سیٹلائٹ
مئی
یوکرین کے لیے ٹرمپ کے امن منصوبے کا مایوس کن منظرنامہ
?️ 18 اکتوبر 2025یوکراین کے لیے ٹرمپ کے امن منصوبے کا مایوس کن منظرنامہ ماہرین
اکتوبر