?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے حوالے سے یہ غلط میسج چلا گیا کہ ہم شاید صرف افغانیوں کو نکال رہے ہیں لیکن یہ تمام غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے لیے ہے جنہیں ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرفراز بگٹی نے سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم بہاریوں کا معاملہ میرے علم میں نہیں تھا تاہم اس معاملے کو دیکھیں گے۔
دوران اجلاس نگران وزیر داخلہ کا آغا رفیع اللہ سے مکالمہ بھی ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ آپ کل وزرت داخلہ آجائیں اس پر بریفنگ دیتے ہیں، کل آپ کو بتائیں گے کہ حکومت کیا کر سکتی ہے اور قانون کیا اجازت دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے حوالے سے ایک بات کی اس کا غلط میسج چلا گیا، ہم نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں موجود افراد کو نکالنے کی بات کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے میسج سے پیغام یہ گیا کہ ہم شاید صرف افغانیوں کو نکال رہے ہیں لیکن حکومت کا پیغام صرف افغانیوں کے لیے نہیں بلکہ تمام غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کے لیے ہے۔
سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا کہ ایران سے غیر قانونی طور پر بلوچ پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں لیکن تمام غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے
نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی بھی ملک میں یہ نہیں ہوتا کہ کوئی غیر قانونی طور پر آکر بیٹھ جائے البتہ اگر کسی کے پاس رفیوجی کا کارڈ ہے یا ویزا ہے تو وہ ہمارا مہمان ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایران سے آنے والے بلوچوں کو بھی نکال رہی ہے، تاثر دیا جا رہا ہے کہ یہ لسانی معاملہ ہے حالانکہ یہ لسانی معاملہ نہیں ہے کیونکہ ہم تمام غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو نکالنے کی بات کر رہے ہیں۔
ادھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو ملک سے جانے کے لیے دی گئی یکم نومبر کی تاریخ میں فی الوقت کسی توسیع کی تجویز پیش نہیں کی گئی البتہ لیکن اگر ایسا کوئی مشورہ آیا تو تمام اسٹیک ہولڈرز اس پر گفتگو کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ ابھی ہمارا یقین ہے کہ ہمیں یکم نومبر سے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی اس ملک میں آئے گا تو پاسپورٹ لے کر آئے گا، اس معاملے کو لسانی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن جو بھی پاکستان میں غیرقانونی طور پر رہ رہا ہو گا ہم انہیں نہیں رہنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی سفارتی مداخلت کی جا رہی ہے اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے، اگر آپ مغربی ممالک کی بات کررہے ہیں تو کیا وہ ممالک خود آپ کو دستاویزات کے بغیر چھوڑ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مغربی ممالک اپنے شہری کے حوالے سے اتنے حساس ہیں تو ہمارے لیے بھی پاکستانی سب سے بڑھ کر ہیں۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں پاکستانی حکومت نے تمام غیر ملکی تارکین وطن بشمول افغان شہریوں کو 31 اکتوبر تک ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں گرفتار یا ملک سے بے دخل کر دیا جائے گا۔
یہ فیصلہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر و دیگر نے بھی شرکت کی تھی۔
اجلاس کے بعد نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکی افراد کو یکم نومبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ وہ اپنے وطن واپس لوٹ جائیں اور اس کے بعد نہیں جانے والوں کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
پاکستانی حکومت کے اس فیصلے پر افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا غیر قانونی افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ ’ناقابل قبول‘ ہے اور حکام پر زور دیا تھا کہ وہ پالیسی پر نظرثانی کریں۔


مشہور خبریں۔
نواز شریف جتنا بڑا اثاثہ مشکل سے ملتا ہے؛ خواجہ آصف
?️ 18 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے
ستمبر
کیا یوکرین بنے گا دوسرا افغانستان
?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی ایوان نمائندگان میں
اپریل
نیتن یاہو کا مضحکہ خیز دعویٰ: ہم جیتیں گے
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: والہ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اپنی
نومبر
بھارت کا وزیر خارجہ کے ریمارکس کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، دفتر خارجہ
?️ 7 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی
مئی
دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کا الٹا اثر ہوا: وزیر اعظم
?️ 14 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان میں واشنگٹن کی کارروائیوں اور بیرون ملک اس
فروری
ایران سے چھٹے روزمزید 265 پاکسانی وطن واپس پہنچ گئے
?️ 6 مارچ 2026کوئٹہ (سچ خبریں) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کاسلسلہ چھٹے
مارچ
60 فیصد امریکی ایران کے خلاف جنگ کے مخالف، 92 فیصد فوری جنگ بندی کے خواہاں؛ امریکی چینل کا سروے
?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں:امریکہ میں ایران کے خلاف جنگ کے بارے میں عوامی رائے
مارچ
عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر
?️ 14 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی کو کاغذات
دسمبر