?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلائے جانے کی صورت میں متبادل پلان تیار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نئی قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے حوالے سے تیاری مکمل کرلی ہے، اگر صدر 29 فروری تک اجلاس نہیں بلاتے تو بھی اجلاس 29 فروری کو ہی ہوگا، اس مقصد کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا، اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کو نگراں وزیراعظم کی طرف سے سمری بھی بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا شعبہ قانون سازی اس بارے آج سپیکر کو بریفنگ دے گا، آئین کے آرٹیکل 91 کی شق دو کے تحت 29 فروری تک اجلاس ہونا آئینی تقاضا ہے، صدر 21 دن میں اجلاس نہ بلا کرآئینی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے، آئین میں کہیں نہیں لکھا صدر نئی قومی اسمبلی کے اجلاس کی سمری روک سکتا ہے، صدر مخصوص نشستوں کو بنیاد بنا کر بھی اجلاس نہیں روک سکتا۔
سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ صدر کی طرف سے نئی منتخب اسمبلی کے اجلاس بلانے میں تاخیر اپنے اختیار کا ناجائز استعمال ہے، صدر پر لازم ہے کہ وہ وزیراعظم کی سمری پر بلا تاخیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں تاکہ قومی اسمبلی متحرک ہو۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر ایک شخص کی وفاداری کے بجائے آئین کی پاسداری کریں، یاد رہے یہ وہی صدر ہے جس نے ماضی میں قومی اسمبلی کو غیرآئینی طریقے سے ختم کیا، صدر ماضی کی طرح آئین سےکھیلنے سے گریز کرے، صدر علوی کی ہر آئین شکنی اور عہدے کا غلط استعمال تاریخ کا حصہ رہے گا، قومی اسمبلی کے انتخابات مکمل ہو چکے صدر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔
اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر نے سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو اسپیکر آئین کے مطابق خود اجلاس بلا سکتا ہے، آئین میں واضح ہے کہ 21 ویں روز سپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے، 21 دن کی آئینی مہلت کے حساب سے 29 فروری آخری تاریخ بنتی ہے۔


مشہور خبریں۔
مسافر بردار ڈرون متعارف کرا دیا گیا
?️ 19 مئی 2021برلن(سچ خبریں) ایک جرمن کمپنی وولوکاپٹر حقیقت کا روپ دینے والی ہے
مئی
اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر مولانا عبدالغفور حیدری کا ردعمل
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے اسماعیل
اگست
صیہونیوں کا سب سے اہم جاسوسی اڈہ حزب اللہ کے میزائلوں کی زد میں
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کی جانب سے گلیلوت فوجی
ستمبر
انتخابات میں لیکوڈ اور نیتن یاہو کا زوال جاری ہے
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: اتوار کی شام چینل 12 کی طرف سے جاری کیے
اگست
صدر مملکت نے بھی ٹک ٹک پر اکاؤنٹ بنا لیا
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ٹک ٹاک دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے
جولائی
عمران خان نے ایران اسرائیل صورتحال کے پیش نظر احتجاجی تحریک 2 ہفتوں کیلئے مؤخر کردی
?️ 17 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے
جون
ایرانی میزائل حملے سے حیفا آئل ریفائنری تباہ؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی ویب سائٹ اسرائیل ڈیفنس کے مطابق، ایرانی میزائل حملے
جولائی
ہمارے پاس غزہ کی پٹی کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا آڈر: صیہونی فوج
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے خبر رساں ادارے نیوز ون نے بین
اپریل