?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے میرشکیل الرحمٰن کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت کیا ہےمیری فیملی سے تعزیت کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت بھی کی وہ 95 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔
عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں میر شکیل الرحمٰن کی والدہ، میر ابراہیم الرحمٰن کی دادی کے انتقال پراظہار افسوس کیا۔وزیراعظم نے میر فیملی سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔
صدر مملکت نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’میں بیگم میر خلیل الرحمٰن کے انتقال پر تعزیت پیش کرنا چاہتا ہوں۔ وہ ایک انتہائی باوقار خاتون تھیں جو اپنے شوہر کی طرح اپنے دل میں مجھ سے اور میرے گھر والوں کے ساتھ خصوصی محبت کا رشتہ رکھتی تھیں۔ میر صاحب مرحوم بھی بےحد عاجز اور بڑے دل کے مالک تھے۔‘
واضح رہے کہ جنگ اور جیو گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن مرحوم کی اہلیہ محمودہ خلیل الرحمٰن 95 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔مسز محمودہ خلیل الرحمٰن میر شکیل الرحمٰن کی والدہ اور میر ابراہیم الرحمٰن کی دادی تھیں۔
مرحومہ نے 1 بیٹے، 4 بیٹیوں، 24 پوتے پوتیوں، نواسے نواسیوں، 22 پڑ پوتے پڑ پوتیوں، پڑ نواسے پڑ نواسیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج کراچی میں بعد نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی۔مرحومہ کے اہلِ خانہ نے کورونا وائرس ایس او پیز کی وجہ سے ایصالِ ثواب کے لیے گھر سے ہی دعا کی درخواست کی ہے۔


مشہور خبریں۔
عراقی معیشت تباہی کے دہانے پر؛عراقی ماہر معاشیات
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:عراقی ماہر معاشیات نے اس ملک کے پارلیمنٹ ممبران کو متنبہ
جون
اسرائیل کی حمایت میں کمی
?️ 1 جون 2021سچ خبریں:امریکی مرکز برائے سلامتی اور انٹلی جنس اسٹڈیز (جسے امریکی انٹلی
جون
امریکہ اور اسرائیل کا حساب، ایران نے کھیل کا رخ موڑا
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے ہرات میں واقع وزارت خارجہ کے معاون
جون
حزب اللہ کے صیہونیوں کے خلاف ایک دن میں 200 میزائل حملے
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی
نومبر
نیتن یاہو نے اسرائیلی قیدیوں کو موت کی سزا سنائی
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی جنرل اور اس حکومت کی فوج میں فوجی شکایات کے
ستمبر
کورونا کی تازہ صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اظہار تشویش
?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھرمیں کورونا وبا کی تیسری لہر کی ہلاکت
اپریل
داعش کے ہاتھوں افریقہ میں قتل عام
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں داعش تکفیری دہشت گردوں سے وابستہ
مئی
جنوبی یروشلم کا قبرستان صیہونی درندگی کا شکار
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی بلڈوزروں نے آج یروشلم کے جنوب میں ام طوبا قبرستان
جنوری