صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد ترمیم بطور قانون نافذ العمل ہو گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کے بعد 26ویں آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے بھی پیر کو علی الصبح دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور کر لیا گیا تھا، جس کا نوٹی فکیشن قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری کر دیا گیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26ویں آئینی ترمیم پر دستخط کردیے اور گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد 26ویں آئینی ترمیم بطور قانون نافذ ہوگئی ہے۔

آئینی ترمیم کے مطابق نئے چیف جسٹس کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ہوگا۔

یاد رہے کہ اتوار کی شام 6 بجے طلب کیا گیا قومی اسمبلی کا اجلاس کئی گھنٹے تاخیر کے بعد رات ساڑھے 11بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا جسے تقریباً رات 11 بج کر 58 منٹ پر ملتوی کر دیا گیا، اس کے بعد اجلاس کا دوبارہ آغاز 12 بج کر 5 منٹ پر ہوا اور یہ پیر کی صبح سوا 5 بجے تک جاری رہا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم پیش کرنے کی تحریک پیش کی، تحریک کی منظوری کے لیے 225 اراکین اسمبلی نے ووٹ دیے جبکہ 12 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

اس کے بعد ترمیم کی شق وار منظوری دی گئی، مبینہ طور پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 4 آزاد ارکین نے آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دیا، عثمان علی، مبارک زیب خان، ظہورقریشی، اورنگزیب کھچی اور مسلم لیگ (ق) کے چوہدری الیاس نے ترامیم کےحق میں ووٹ دیا۔

بل کی منظوری کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ملک میں لوگ انصاف کے لیے ترس رہے ہیں، آج ایک تاریخی دن ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ آج آئین میں 26 ویں ترمیم ہوئی ہے، حکومتوں کو گھر بھیجا جاتا تھا، وزرائے اعظم کو گھر بھیجا جاتا تھا، قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کی شاندار مثال ایک بار پھر قائم ہوئی۔

قبل ازیں، گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کے ایوان بالا نے 26ویں آئینی ترمیمی بل 2 تہائی اکثریت سے منظور کرلیا تھا۔

چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 26آئین ترمیم پر ووٹنگ کی تحریک پیش کی تھی، جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، اس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے ایوان کے تمام دروازے بند کرنے کا حکم دیا، مہمانوں کی گیلری خالی کروانےکی ہدایت کی تھی۔

سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل 75 کے تحت وزیراعظم پاکستان نے منظور کردہ 26 ویں آئینی ترمیمی ایکٹ 2024 کی سمری کو دستخط کے لیے صدر پاکستان کو بھیج دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

موڈرنا کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ  اسلام آبادپہنچ گئی

🗓️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعہ امریکی ساختہ

غزہ کے خلاف صیہونی حملوں میں تیزی

🗓️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے

کراچی کے لیئے ہم ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں: اسد عمر

🗓️ 14 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) فائر ٹینڈرز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے

عمران خان واقعی کشمیریوں کے محسن ہیں:عبدالقیوم نیازی

🗓️ 5 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کا کہنا

بائیڈن کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار

🗓️ 17 اگست 2022نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر کی اہلیہ جل بائیڈن کے دفتر

مسلم لیگ (ن) نے نیب قانون کو پاکستان کیلئے ’تباہ کن‘ قرار دے دیا

🗓️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان،

غزہ میں انسانی امداد کی لائن میں لگے افراد ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا شکار

🗓️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں امداد

یمنی فوج کا امریکہ کو انتباہ

🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے