?️
اسلام آباد(سچ خبریں)کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت سے تعاون کے پیش نظر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف مکاتب فکر کے جید علما کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کڑے امتحان میں قوم کو نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کریں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف مکاتب فکر کے 14علما سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں کرونا کی موجودہ صورت حال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے مفتی محمد تقی عثمانی، پیر امین الحسنات، پیر نقیب الرحمان، راجہ ناصر عباس، مولانا حنیف جالندھری اور مولانا راضب حسین نعیمی سے بھی گفتگو کی اور اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز پرعمل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
صدر عارف علوی نے علما کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حلقے میں موجود لوگوں میں ایس او پیز کی اہمیت کو اجاگر کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے میں اپنا کردار بھی ادا کریں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ علما کرام لوگوں کو ماسک پہننے اور وبا کی روک تھام کیلئے حکومت سے تعاون کی تلقین کریں، نمازیوں اور شہریوں کو بتائیں کہ حضورﷺ نے بھی وبا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔
صدارتی ترجمان کے مطابق علما کرام نے بین المذاہب اور بین المکاتب ہم آہنگی کیلئے ڈاکٹرعارف علوی کے کردار کی تعریف بھی کی جبکہ مفتی تقی عثمانی نے انسداد کورونا کیلئے صدرعارف علوی کے کردار کو بھی سراہا ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید ایک سو چھیالیس مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 957 تک پہنچ گئی۔


مشہور خبریں۔
بھارت 1947 سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 25 اکتوبر 2023سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا
اکتوبر
رمضان المبارک میں مسجد الاقصی کے خلاف ناپاک صیہونی عزائم
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: جیسے جیسے رمضان کا مقدس مہینہ قریب آرہا ہے، صیہونی
فروری
مصری صدر ٹرمپ سے ملاقات نہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں:امریکی اخبار
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے مصر کے صدر کی امریکہ کے
فروری
پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200 ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کردیا
?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا
دسمبر
جنگ بندی کے بعد لوگوں کی واپسی
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:24 نومبر بروز جمعہ اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ
نومبر
امریکی دارالحکومت میں فلسطین کے حامیوں کی ریلی
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی حامیوں اور بین الاقوامی قانونی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد
جولائی
خواجہ آصف کی وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے پریس بریفنگ
?️ 17 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے
ستمبر
وزیر اعظم کا سنیارٹی کی بنیاد پر اہم تعیناتی کا عندیہ
?️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سنیارٹی کی بنیاد
نومبر