?️
اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت نے نیب اور الیکشن ترمیمی بغیر دستخط واپس بھیج دئیے۔میڈیارپورٹ کے مطابق صدر مملکت اور وفاقی حکومت کے مابین سرد جنگ برقرار ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے والے نیب اور الیکشن ترمیمی بلز منظوری کے بجائے واپس بھیجتے ہوئے ان پر نظرثانی کی ہدایت کی۔
وزات پارلیمانی امور نے دونوں بلز منظوری کے لیے صدرِ مملکت کو بھجوائے تھے، دونوں بلز قومی اسمبلی سے منظوی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور ہوئے تھے۔حکومت کی جانب سے نیب اور الیکشن ایکٹ بلز مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔حکومت نے قانون سازی کی غرض سے مشترکہ اجلاس کو غیر معینہ کے لیے ملتوی نہیں کیا۔
7 جون کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دونوں بلز کو پیش کرکے حکومت قانون سازی کا عمل مکمل کرے گی۔
خیال رہے کہ شہباز حکومت کو صدر ملکت عارف علوی کی جانب سے نیب قوانین اور الیکشن ایکٹ منظور نہ ہونے کا خدشہ تھا۔نیب قوانین اور الیکشن ایکٹ منظوری کا بل صدر مملکت کو ارسال کیا جا چکا ہے تاہم حکومت کو صدر کی جانب سے دونوں بل کی منظوری نہ ہونے کا خدشہ لاحق تھا۔اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت نے دونوں بل مشترکہ اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں بلوں کی منظوری سے صدر کی منظوری کی ضروری نہیں رہے گی۔دونوں بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور ہو چکے ہیں۔ نیب اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سے منظور ہو ا۔ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا۔اپوزیشن ارکان چئیرمین سینیٹ کی نشست کے سامنے پہنچ گئے تھے۔ اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔
اپوزیشن کے شور شرابے میں بل کی منظوری دی گئی۔ بل مرتضیٰ جاوید عباسی کی طرف سے پیش کیا گیا ، سینیٹ اجلاس میں بل پیش کیے جانے پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا ، اس موقع پر ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے کہا کہ اوورسیز کے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ، 90لاکھ اوور سیز ووٹوں کو بلڈوز نہیں ہونے دیں گے ۔ اس پر وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ اوورسیز کا ووٹ ختم کیا گیا نہ ہی کیا جائے گا ، اوورسیز کے ووٹ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو اختیار دیا گیا ہے ۔


مشہور خبریں۔
25000 برطانوی ایمبولینس عملہ کی ہڑتال
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:انگلینڈ میں تقریباً 25000 ایمبولینس کے عملے نے اپنی کم تنخواہوں
جنوری
یمن کی انصار اللہ کے خلاف امریکی وزارت خزانہ کی نئی پابندیاں
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے یمن کے انصار اللہ کے مالیاتی
اپریل
ایران ایک معاہدے کے ذریعہ دنیا کے ساتھ معمول کے اقتصادی تعلقات رکھ سکتا ہے: امریکی اہلکار
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: ایران کے امور کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے
جولائی
ترکی نے عراق میں بڑے پیمانے پر فضائی اور زمینی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا
?️ 18 اپریل 2022سچ خبریں: ترکی کی وزارت دفاع نے شمالی عراق میں PKK کے
اپریل
کابینہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان گہری رسہ کشی کی وجوہات کیا ہیں ؟
?️ 10 جون 2025سچ خبریں:صیہونی ریاست کی کابینہ اور اس کی فوج کے درمیان پھیلتے
جون
جرمنی اور صیہونی حکومت کے درمیان کیا معاہدہ ہوا ہے؟
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: جرمنی اور صیہونی حکومت کے درمیان 3.5 بلین ڈالر کے
ستمبر
‘کسی کو پسندیدہ بندہ تو کسی کو رشتے دار لانا ہے، سارے اداروں کا بیڑہ غرق کردیا‘
?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی
اکتوبر
بیروت کے پیجرز دھماکوں میں صیہونی کابینہ کا کردار
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی اور صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی کابینہ
ستمبر