?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) تشکیل دے دیا، تاکہ قابل تقسیم وسائل کی مرکز اور صوبوں کے درمیان تقسیم کے لیے نئے ایوارڈ کا اعلان کیا جا سکے، جس کا چیئرمین وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو مقرر کیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ میں قائم این ایف سی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 160 (1) کے تحت 11واں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی تشکیل کر دی۔
نوٹیفکشن کے مطابق گیارہواں قومی مالیاتی کمیشن 9 ارکان پر مشتمل ہے، وفاقی وزیر خزانہ اس کے چیئرمین جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ کمیشن کے ارکان میں شامل ہوں گے۔
اسی طرح پنجاب حکومت کے نمائندے سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے ماہر معاشیات ڈاکٹر اسد سید، خیبر پختونخوا سے ڈاکٹر مشرف رسول اور بلوچستان سے فرمان اللہ کو کمیشن کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکشن کے تحت وفاقی وزارت خزانہ کمیشن کے لیے سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔
قومی مالیاتی کمیشن وسائل کی تقسیم سے متعلق اپنی سفارشات، وفاق اور صوبوں کے درمیان مالیاتی وسائل کی تقسیم پر تجاویز دے گا۔
کمیشن صوبوں اور وفاق کے درمیان اخراجات کا جائزہ اور قومی نوعیت کے بڑے منصوبوں سے متعلق اپنی تجاویز پیش کرے گا، وفاقی وزارت خزانہ قومی مالیاتی کمیشن کے لیے سیکریٹریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ آئین کے مطابق ہر 5 سال بعد این ایف سی تشکیل دیا جاتا ہے جس میں وفاق اور صوبوں کے وزرا قانونی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ کمیشن میں ہر صوبے سے ایک غیر حکومتی رکن کی شمولیت بھی لازمی ہے۔
این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق کی مجموعی آمدنی میں سے طے شدہ فارمولے کے تحت صوبوں کو ان کا حصہ دیا جاتا ہے۔
دسویں این ایف سی ایوارڈ کی معیاد 21 جولائی کو مکمل ہو چکی ہے، ساتواں ایوارڈ اب تقریباً 15 سال سے نافذ ہے، جو پانچ سالہ مدت سے زیادہ ہے، صدر نے ہر سال اس ایوارڈ کی مدت میں توسیع کی ہے کیونکہ مرکز اور صوبوں کے درمیان نئے فارمولے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔
ڈان اخبار میں 8 جولائی 2025 کو شائع ایک مضمون کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی بارہا اس بات پر زور دیا کہ صوبوں کی مالی ذمہ داریاں بڑھائی جائیں تاکہ این ایف سی کے تحت ملنے والے اضافی حصے کے مطابق وفاقی بجٹ پر بوجھ کم کیا جا سکے۔
ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کا حصہ قابل تقسیم 11-2010 میں 47.5 فیصد سے بڑھا کر 56 فیصد اور 2011 سے 57.5 فیصد کر دیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی جنگی کونسل کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کے حکام کے درمیان بڑھتے
مئی
مغربی کنارے میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر موتی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا
جولائی
یمن میں افریقی تارکین وطن کا مرکز جان بوجھ کر بمباری کا نشانہ بنا
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: بمب ختم کرنے کے ماہرین نے ویب سائٹ ڈراپ سائٹ
مئی
ترسیلات زر، محصولات میں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ
فروری
عبرانی میڈیا: نیتن یاہو حردیوں کو مطمئن کرنے کے لیے مصر نہیں گئے
?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی انتہا پسند مذہبی گروہوں کے قریبی عبرانی زبان کے
اکتوبر
وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں نے ہندوبرادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی
?️ 4 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر متعدد سیاسی رہنماؤں
نومبر
کیا امریکہ یوکرین کے تنازعے سے دستبردار ہوگا؟
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: انٹرفیکس، سی آئی اے کے سابق تجزیہ کار لیری جانسن نے
فروری
میری جنگ ملکی مفاد کے لئے ہے
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے
جنوری