?️
اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی۔ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 58 اور 48 کے تحت وزیراعظم کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے تجویز منظور کی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس پر آج ووٹنگ متوقع تھی۔تاہم اجلاس شروع ہوتے ہیں وقفہ سوالات میں بات کرتے ہوئے وزیر قانون فواد چوہدری کی جانب سے قرارداد پر سنگین اعتراضات اٹھائے گئے۔جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک کو آئین و قانون کے منافی قراد دیتے ہوئے مسترد کردیا اور اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا۔
ایوانِ زیریں کا اجلاس ختم ہونے کے فوراً بعد وزیراعظم نے قوم سے مختصر خطاب کیا اور اعلان کیا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز صدر مملکت کو بھجوادی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسپیکر نے حکومت تبدیل کرنے کی سازش کو مسترد کیا ہے یہ ایک غیر ملکی ایجنڈا تھا اور اس کے مسترد ہونے پر میں ساری قوم کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کل سے لوگ مجھے پیغام دے رہے تھے کہ وہ پریشان تھے اس سازش پر، میں انہیں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں ہے اللہ اس قوم کو دیکھ رہا ہے، 27 رمضان کو یہ ملک وجود میں آیا تھا اس طرح کی سازش یہ قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اسپیکر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے جو فیصلہ کیا اس کے بعد میں صدر مملکت کو تجویز بھیج دی ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کریں ہم جمہوری طریقے سے عوام میں جائیں اور عوام فیصلہ کرے کہ وہ کس کو چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی باہر کے لوگ اور ایسے لوگ پیسے خرچ کر کے اس ملک کی تقدیر کا فیصلہ نہ کریں، جو لوگ شیروانیاں سلوا کر بیٹھے ہوئے ہیں اور لوگوں کو خریدنے کے لیے انہوں نے کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں یہ سارا پیسہ ضائع ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پیسہ لیا ہے کوئی ثواب کما لیں اس پیسے کو اللہ کی راہ میں خرچ کردیں۔
میں اپنی قوم کو کہتا ہوں آپ انتخابات کی تیاری کریں،آپ نے ملک کا فیصلہ کرنا ہے، اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد جو ہوگا وہ سب دیکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں یہ اتنی بڑی بیرون ملک ناکام ہوگئی ہے، اس سازش کے ذریعے حکومت کو ڈرانے کی کوشش کی گئی تھی۔
وزیراعظم کے خطاب کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیر اعظم اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’وزیر اعظم نے آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے۔
دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ اسمبلی تحلیل ہوچکی ہے۔
پارلیمینٹ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق مل چکا ہےغدار بیرون ملک پاکستانیوں سے ووٹ ڈالنے کا حق اب واپس نہیں لے سکتے۔


مشہور خبریں۔
خطے میں امریکی اہداف پر ایران کے حملے جاری
?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی مفادات کے خلاف ایران کے حملوں کا نیا سلسلہ شروع
جولائی
جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد تربیت یافتہ دہشت گرد تھے، رانا ثنااللہ
?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پاکستان تحریک انصاف
مئی
سعودی عرب کی اپنے شہریوں سے لبنان کا سفر نہ کرنے کی اپیل
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فی
اکتوبر
پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک برباد ہو جائے گا: فواد چوہدری
?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر
دسمبر
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے وارنٹ جاری کردیے
?️ 13 جولائی 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت
جولائی
آبنائے ہرمز کا بحران؛ بحری محاصرہ میں اصل نقصان کس کا ہو رہا ہے؟
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں:آبنائے ہرمز کے بحران اور بحری محاصرے نے امریکہ، اسرائیل اور
مئی
ہرمز کا کابوس؛ لندن کی گھبراہٹ سے لے کر اسلام آباد مذاکرات تک
?️ 10 اپریل 2026سچ خبریں: پچھلے مہینے میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور تیل
اپریل
قرآن کی توہین سے ظاہر ہوتا ہے کہ استکباری حملوں کا ہدف اسلام اور قرآن ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما اور مذہبی پیشوا آیت اللہ
جنوری