?️
اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دے دی ہے انہوں نےآئین کے آرٹیکل 228 کے تحت تقرریاں کیں اور کونسل کی بارہ خالی نشستوں پر تقرری کی منظوری دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے، صدر مملکت نےآئین کے آرٹیکل 228 کے تحت تقرریاں کیں اور کونسل کی بارہ خالی نشستوں پر تقرری کی منظوری دی۔
ڈاکٹر قبلہ ایاز کو ایک بار پھر بطور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹرعمیر محمود ،پیرابوالحسن محمد شاہ آف بھیرہ شریف کو بطور رکن اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کیا گیا ہے، اس کے علاوہ محمد حسن حسیب الرحمان، دارالعلوم حقانیہ،اکوڑہ خٹک کے مولاناحمیدالحق حقانی بھی ممبر تعینات کئے گئے ہیں۔
علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیااللہ شاہ بخاری اور پیرزادہ جنید امین کی بطور ممبر منظوری دی گئی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور علامہ طاہر اشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمدحبیب عرفانی،مولانا نسیم علی شاہ بھی اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر تعینات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کا آئینی ادارہ ہے، 1973ء کے آئین میں جب شق نمبر 227 شامل کی گئی جس کے مطابق پاکستان میں کوئی بھی قانون قرآن وسنت کے مخالف نہیں بنایا جائے گا تو عملاً اس کا باقاعدہ نظام وضع کرنے کی غرض سے اسی آئین میں دفعہ نمبر 228، 229 اور 230 میں اسلامی نظریاتی کونسل کے نام سے 20 اراکین پر مشتمل ایک آئینی ادارہ بھی تشکیل دیا گیا۔
جس کا مقصد صدر، گورنر یا اسمبلی کی اکثریت کی طرف سے بھیجے جانے والے معاملے کی اسلامی حیثیت کا جائزہ لے کر 15 دنوں کے اندر اندر انہیں اپنی رپورٹ پیش کرنا تھا۔شق نمبر 228 میں یہ قرار دیا گیا کہ اس کے اراکین میں جہاں تمام فقہی مکاتب ِفکر کی مساوی نمائندگی ضروری ہوگی وہاں اس کے کم از کم چار ارکان ایسے ہوں گے جنہوں نے اسلامی تعلیم وتحقیق میں کم وبیش 15 برس لگائے ہو اور انہیں جمہورِ پاکستان کا اعتماد حاصل ہو۔
مشہور خبریں۔
کیا نئی صہیونی کابینہ غزہ کے میزائلوں کا مقابلہ کرپائے گی؟؟؟
?️ 18 جون 2021(سچ خبریں) 12 سال تک اقتدار میں رہنے والے بنجمن نیتن یاہو
جون
صیہونی سماجی معاہدوں کا زوال
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:سیاسی ادب میں سماجی معاہدہ معاشرے کی اصل ہے اور بنیادی
جنوری
اردغان کو ہٹانا آسان کیوں نہیں؟
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں: ان دنوں ترکی میں اردغان کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما
جنوری
’ایک شخص نے دوسرے کو کیا کہا، اب سپریم کورٹ اس پر بھی ایکشن لے گی؟‘
?️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت
اگست
خیبر پختونخوا کی ماؤں میں ڈپریشن، بےچینی بڑھ رہی ہے، عالمی بینک
?️ 25 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) ورلڈ بینک کی ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں بتایا
نومبر
یوکرین میں ٹینک بھیجنے سے برطانوی فوج کمزور
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:برطانوی مسلح افواج کے چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل پیٹرک
جنوری
اذان سمیع خان اور صنم سعید کا ’ہم دم‘ ریلیز
?️ 8 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار اذان سمیع خان کا نیا گانا ’ہم
جنوری
بائیڈن نے روس کو دہشت گرد کہنے کی مخالفت کی
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور
ستمبر