صدر مملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا

آصف زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ سے نواز دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں ایوان صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ عبداللہ دوم کو نشان امتیاز سے نوازا۔ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام بشمول وزیر اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف کے علاوہ وفاقی کابینہ کے ارکان اور سفرا بھی موجود تھے۔

دوسری جانب بادشاہ اردن نے صدر آصف علی زرداری کو ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘ (آرڈر آف دی رینیسانس) سے نوازا، جو سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ صدر مملکت کودیا گیا اعزاز پاکستان کے ساتھ اردن کی جانب سےگہرے احترام، تحسین اور دوستی کی علامت ہے، جب کہ تقریب میں شاہ عبدالّلہ دوم نے دو ریاستی حل کے تحت آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

مشہور خبریں۔

حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتمادسے متعلق وزیراعلی سندھ کا اہم بیان

?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکومت کے

خطہ میں آخری فیصلہ ایران کا ہی ہوتا ہے؛صیہونی اخبار کا اعتراف

?️ 9 جون 2026سچ خبریں:عبری زبان کے معروف صہیونی اخبار یدیعوت احرونٹ نے اعتراف کیا

لندن کے گرد و نواح میں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات، کنزرویٹو پارٹی کو ذلت آمیز شکست کا سامنا

?️ 19 جون 2021لندن (سچ خبریں) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی نشست سے تھوڑی

وزیر اعظم کے بیان سے فارن سروس افسران سخت ناراض

?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیر اعظم نے 19 ممالک میں تعینات افسران سے

کراچی کی مقامی عدالت کا عماد یوسف کا نام مقدمے سے خارج کرنے کا حکم

?️ 11 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں)کراچی کی مقامی عدالت پی ٹی آئی  کے رہنما شہباز

بائیڈن نے یوکرین کے لیے 1 بلین ڈالر کی سیکیورٹی امداد مختص کی

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:      امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ

ٹرمپ مایوسی کی انتہا پر؛ ایرانی عوام کب اٹھیں گے؟

?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نشریاتی

فلسطین نے دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی حملے پر روس کے مؤقف کا خیر مقدم کیا

?️ 17 جون 2022سچ خبریں:   اس سے قبل روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے