صدر مملکت سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، فولادی بھائی چارے کے عزم کی تجدید

آصف زرداری چین

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کی ملاقات ہوئی۔

صدر زرداری نے چین کے ساتھ ’’فولادی بھائی چارے‘‘ کے عزم کی تجدید کی اور کہا کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور ہر موسم کے شراکت دار ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، چین نے ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کی۔

ملاقات کے دوران بیجنگ اور گانسو کے سیلاب پر صدر آصف علی زرداری نے چین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ سی پیک پاک-چین مشترکہ وژن کی تکمیل کا اہم ذریعہ ہے، 2026 میں پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ شایانِ شان منائی جائے گی۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی نسل در نسل قائم ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف 3 جون کو ترکیہ روانہ ہوں گے

?️ 2 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں مشترکہ ذمہ داری نبھائے۔ صدر آصف زرداری

?️ 12 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے

شہدائے کربلا نے کیا پیغام دیا ہے؟عمر ایوب کی زبانی

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے یومِ

عمران خان کو تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے: وزیر داخلہ

?️ 19 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر،وزیر داخلہ نے کہاکہ یہ عمران خان

کیا کوئی قابض حکومت کو لگام نہیں دے سکتا؟یورپی یونین کی زبانی

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے

سیکیورٹی اسٹاف نے فردوس عاشق کوپنجاب اسمبلی میں داخلےسے روک دیا

?️ 9 اگست 2021لاہور ( سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء فردوس عاشق اعوان،

بیجنگ ایران کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے: چینی سفیر

?️ 18 اگست 2026سچ خبریں: جمہوریہ خلق چین کے سفیر ایران زونگ پی وو نے

پنجاب میں کورونا کی خوفناک صورتحال، 88افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 6 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے