?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت،اسرائیل کا غیر ذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے،یہ کارروائی علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے،اپنے بیان میں صدرآصف زرداری کا کہنا تھا کہ حملے میں جانوں کے ضیاع پر ایران کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ جارح کا احتساب کرے اور صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کیلئے فوری کارروائی کرے۔یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی بھی سراسر خلاف ورزی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کامزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
پاکستان اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔دوسری جانب ایران پر حملہ خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے، اقوام متحدہ اسرائیلی کارروائی کا نوٹس لے۔ وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سنگین اور غیر ذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے۔ یہ حملہ خطے کی نازک صورتحال کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے۔ اسرائیل کا ایران پر حملہ نہایت غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ اسرائیل کا یہ مکمل غیر زمہ دارانہ اقدام خطرے سے دوچار خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مزید جنگ کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔شہباز شریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر کہا ہے کہ خطرہ ہے کہ پہلے سے غیر مستحکم خطہ اس سے مزید غیر مستحکم ہو جائے گا۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کشیدگی مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔پاکستان کو خطے اور دنیا کے امن کو لاحق خطرات پر گہری تشویش ہے۔


مشہور خبریں۔
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو اپنی ممنوعہ فنڈنگ کا حساب دینا پڑے گا
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی
جنوری
اسرائیلی سائبری کمپنیوں کا سعودی عرب میں خفیہ طور پر کام
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی سائبر سیکیورٹی کمپنیاں سعودی عرب
مئی
توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا آغاز
?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں سابق وزیر
نومبر
میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے: وزیر قانون
?️ 20 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا
فروری
سعودی عرب 7 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کے بدترین غیر آزاد ممالک میں شامل
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے سعودی عرب کے انسانی حقوق
مارچ
فرانس میں حجاب پر پابندی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی:اقوام متحدہ
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ فرانس نے مسلمانوں کے حجاب
اگست
رافال جنگندے کا گرنا بھارتی فضائیہ پر تاریخی ضرب
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی حکومت نے سماجی میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر
مئی
امارات صیہونی حکومت کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا خواہاں
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 7 نے اعلان کیا ہے
مارچ