صدر مملکت اور نگران وزیر اعظم کا سرتاج عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر خزانہ و خارجہ سرتاج عزیز کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ و خزانہ سرتاج عزیز آج 95 سال کی عمر میں اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق مطابق صدر مملکت نے سرتاج عزیز کی وفات پر گہرے دُکھ اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرتاج عزیز انتہائی زیرک اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے جبکہ مرحوم تحریک پاکستان کے فعال کارکن اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے کہا مرحوم سرتاج عزیز کی پاکستان کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے اہل خانہ اظہارِ تعزیت کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے بھی سابق وفاقی وزیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سرتاج عزیز کی سیاسی و سماجی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرتاج عزیز منجھے ہوئے سیاستدان اور مثبت سوچ کے مالک تھے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم انتہائی نفیس، ملنسار اور محبت کرنے والے شخص تھے اور ہم سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے بھی سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز ایک سیاسی قد آور شخصیت اور معیشت دان تھے، وہ ایک ایسے رہنما تھے جنہوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور ملکی معاشی مسائل کے حل کے لیے سرتاج عزیز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

مشہور خبریں۔

چین کا امریکی عہدیدار کو تلخ جواب

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر، بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان

امریکہ کے نیواورلینز واقعہ میں 2 صیہونی زخمی

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ کے نیواورلینز

انسٹاگرام صارفین کے لیے بڑی خبر جانئے اس رپورٹ میں

?️ 26 مارچ 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) انسٹاگرام ایک اسمارٹ فون سے تصاویر اور ویڈیوز شیئر

صنعاء اور ریاض کے درمیان کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے؟

?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: یمن اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ تنازعات کی جڑیں ایک

تل ابیب آپریشن کے بعد نفتالی بینیٹ کے استعفیٰ کے مطالبہ میں اضافہ

?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:ایک مہینے کے اندر چوتھی بار شہادت طلبانہ کارروائی نے تل

صیہونی تارکین وطن کی 3 نسلوں پر اسرائیلی حکومت کا شرمناک قبضہ

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے ایک تارکین وطن خاندان کے بارے

امریکہ اپنے ہی صحن میں ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کے دہانے پر 

?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن ایکزامنر نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے

جنوبی کوریا میں سام سنگ کے ہزاروں کارکنوں کی ہڑتال

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: سام سنگ کے ہیڈ کوارٹر ہواسیونگ میں منعقدہ ایک مظاہرے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے