صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد

آصف زرداری شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر اور وزیراعظم نے عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد کرتے ہوئے تاریخی و ثقافتی ورثے کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یونیسکو کے تحت ورثے کے تحفظ کی عالمی اہمیت اجاگر ہوئی ہے، پاکستان قدیم تہذیبوں کا مرکز، سنگی دور سے مغلیہ عہد تک تاریخی تسلسل ہے، موہن جو داڑو اور مہر گڑھ سمیت تاریخی مقامات قومی شناخت کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندھارا تہذیب اور بدھ مت کے فن پارے عالمی توجہ کا مرکز ہیں، ورثہ صرف تاریخ نہیں، روزگار اور معیشت کا بھی اہم ذریعہ ہے، سیاحت کے فروغ میں تاریخی مقامات کا کلیدی کردار ہے، نوجوانوں اور برادریوں کو ورثے کے تحفظ میں کردار ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ جدید تکنیکوں کے ذریعے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، ورثے کا تحفظ قومی ذمہ داری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کا ذریعہ ہے۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عالمی ثقافتی ورثہ کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اپنے بھرپور تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے اور اس ضمن میں بھرپور عزم رکھتا ہے۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کی طرح اس دن کو اپنے مشترکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کے ساتھ منا رہا ہے، انہوں نے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دینے والے افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ثقافتی ورثہ انسانی تہذیب، ماضی کی حفاظت، حال کی عکاسی اور مستقبل کی بنیاد فراہم کرتا ہے، ان کے مطابق پاکستان کا ثقافتی ورثہ قدیم تہذیبوں اور انسانی تخلیقی صلاحیتوں کا حسین امتزاج ہے جو قومی شناخت کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ثقافتی ورثے کو قومی ترقی اور عالمی روابط کے لیے انتہائی اہم سمجھتی ہے اور اس حوالے سے تاریخی مقامات کو یونیسکو کی عالمی فہرستوں میں شامل کرانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پیغام میں کہا گیا کہ حکومت ڈیجیٹل ثقافتی پلیٹ فارمز کے ذریعے ورثے کو محفوظ بنانے اور دستاویزی شکل دینے پر بھی سرمایہ کاری کر رہی ہے، جس سے نہ صرف ثقافت محفوظ ہوگی بلکہ سیاحت اور ثقافتی سفارت کاری کو بھی فروغ ملے گا۔

مشہور خبریں۔

آرمی چیف کی سی ایم ایچ راولپنڈی آمد۔

?️ 19 نومبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل

یمنی میزائل اور ڈرون حملوں کو روکنا ناممکن ہے؛صہیونی تجزیہ کار کا اعتراف 

?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کار آوی اشکنازی نے اعتراف کیا ہے کہ

یوکرائنی فوج میں عجیب و غریب انفیکشن کا پھیلاؤ

?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:روسی پارلیمانی کمیشن کی سربراہ یارووایا نے مزید کہا کہ یوکرین

ایس ای او اجلاس: جڑواں شہروں میں 16 سے 18 اکتوبر تک ہالز اور ریسٹورنٹ بند کرنے کا حکم

?️ 10 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون

یورپی یونین کا قانونی شعبہ IRGC کو دہشت گرد قرار دینے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے:فنانشل ٹائمز

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:فنانشل ٹائمز اخبار نے اطلاع دی ہے کہ یورپی یونین کا

بائیڈن کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار

?️ 17 اگست 2022نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر کی اہلیہ جل بائیڈن کے دفتر

اسرائیلی حملوں سے 20 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا: لبنان 

?️ 13 جون 2026سچ خبریں: لبنان کے وزیراقتصاد عامر البساط نے کل زور دے کر کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے