صدرِ مملکت کے الیکشن اور نیب آرڈیننس ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشن اور نیب آرڈیننس ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے پر حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے صدرِ مملکت کی جانب سے بغیر دستخط کے واپس کیے گئے الیکشن ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو بھجوا دئیے ہیں۔صدرِ مملکت کی جانب سے دستخط نہ کرنے پر حکومت نے اب دونوں بلوں کے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزٹ نوٹیفیکیشن دس روز میں جاری کر دیا جائے گا۔مشترکہ اجلاس کی منظوری کے بعد دونوں بل گزٹ نوٹیفیکیشن سے قانون بن جائیں گے۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا تھا کہ صدر مملکت نے انتخابی اصلاحات بل کے حوالے سے جو طرز عمل اختیار کیا وہ افسوسناک ہے، وہ پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ صدر پاکستان ہیں، ملک عمران خان کی مرضی اور منشا پر نہیں بلکہ آئین و قانون پر چلے گا۔

پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا کہ کل صدر مملکت نے الیکشن اصلاحات کا بل دوسری مرتبہ واپس بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے 117 میٹنگز ہوئی ہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے دو ممالک میں وفود بھیجے اور یہ فیصلہ ہوا کہ جب تک ٹرائل اور ٹیسٹ نہ کیا جائے اس وقت تک ای وی ایم مشین استعمال نہیں ہو سکتی، ان 117 میٹنگز میں تمام سیاسی جماعتیں موجود تھیں، اس میں الیکشن کمیشن سے تجاویز بھی مانگی گئی تھیں۔

اجلاسوں میں الیکشن کمیشن کی مشکلات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اس وقت الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں حالانکہ اس الیکشن کمشنر کی نامزدگی کی تجویز انہوں نے خود دی تھی اور خود انہیں لگایا بھی تھا۔خیال رہے کہ صدرمملکت عارف علوی نے نیب ترمیمی بل 2022 بھی بغیردستخط کے وزیراعظم کوواپس کردیا تھا۔صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں پارلیمنٹ سے منظور شدہ یہ بل رجعت پسندانہ نوعیت کا ہے لہذا ان کا ضمیراجازت نہیں دیتا کہ وہ اس پر دستخط کریں.

مشہور خبریں۔

اسمگلنگ اونٹ پر نہیں ہوئی، آرمی چیف کی واضح ہدایات ہیں، کورٹ مارشل ہوگا، نگران وفاقی وزیر داخلہ

?️ 2 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا

سعودی عرب اسلام کے ساتھ برسرپیکار ہے:یمنی مفتی

?️ 13 جون 2021سچ خبریں:یمنی مفتی نے سعودی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ

دہشتگردی سے متعلق ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے: شیخ رشید

?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں

میدان میں صرف جیالے ہیں، شیر تو گھر میں چھپا بیٹھا ہے، بلاول بھٹو

?️ 17 جنوری 2024سندھ: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

ویٹیکن نے پوپ فرانسس کے روسی سفارت خانے کے غیر متوقع دورے کی تصدیق کی

?️ 26 فروری 2022سچ خبریں:   ویٹیکن کے پریس آفس نے اطلاع دی ہے کہ دنیا

ملک کے مختلف شہروں میں کورونا  وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ

?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کوروناوائرس کی چوتھی لہر ملک بھر میں

فلسطین میں عید الفطر کا ماحول؛ مسجد اقصیٰ نے 200,000 نمازیوں کی میزبانی

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:  فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ آج پیر

ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے کھاد کی قیمتیں بڑھیں، مافیاز کےخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے، سرفراز بگٹی

?️ 12 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے