صدرِ مملکت کے الیکشن اور نیب آرڈیننس ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشن اور نیب آرڈیننس ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے پر حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے صدرِ مملکت کی جانب سے بغیر دستخط کے واپس کیے گئے الیکشن ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو بھجوا دئیے ہیں۔صدرِ مملکت کی جانب سے دستخط نہ کرنے پر حکومت نے اب دونوں بلوں کے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزٹ نوٹیفیکیشن دس روز میں جاری کر دیا جائے گا۔مشترکہ اجلاس کی منظوری کے بعد دونوں بل گزٹ نوٹیفیکیشن سے قانون بن جائیں گے۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہا تھا کہ صدر مملکت نے انتخابی اصلاحات بل کے حوالے سے جو طرز عمل اختیار کیا وہ افسوسناک ہے، وہ پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ صدر پاکستان ہیں، ملک عمران خان کی مرضی اور منشا پر نہیں بلکہ آئین و قانون پر چلے گا۔

پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا کہ کل صدر مملکت نے الیکشن اصلاحات کا بل دوسری مرتبہ واپس بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے 117 میٹنگز ہوئی ہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے دو ممالک میں وفود بھیجے اور یہ فیصلہ ہوا کہ جب تک ٹرائل اور ٹیسٹ نہ کیا جائے اس وقت تک ای وی ایم مشین استعمال نہیں ہو سکتی، ان 117 میٹنگز میں تمام سیاسی جماعتیں موجود تھیں، اس میں الیکشن کمیشن سے تجاویز بھی مانگی گئی تھیں۔

اجلاسوں میں الیکشن کمیشن کی مشکلات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اس وقت الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں حالانکہ اس الیکشن کمشنر کی نامزدگی کی تجویز انہوں نے خود دی تھی اور خود انہیں لگایا بھی تھا۔خیال رہے کہ صدرمملکت عارف علوی نے نیب ترمیمی بل 2022 بھی بغیردستخط کے وزیراعظم کوواپس کردیا تھا۔صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں پارلیمنٹ سے منظور شدہ یہ بل رجعت پسندانہ نوعیت کا ہے لہذا ان کا ضمیراجازت نہیں دیتا کہ وہ اس پر دستخط کریں.

مشہور خبریں۔

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے

?️ 14 جون 2021اسلام آبا د (سچ خبریں)  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے

امریکہ کی چین کا مقابلہ کرنے کے لیے ہتھیاروں کی فروخت میں تیزی

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون چین کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے امریکی اتحادیوں کو

نیو یارک میں طلباء کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج نے فیصلہ دیا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے

برازیل کے صدر کا فلسطینی قوم کے بارے میں مؤقف

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: برازیل کے صدر نے فلسطین کے لیے اپنے ملک کی

اومی کرون کےخطرے کے پیش نظر  نئی پابندی عائد

?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر این

حوثیوں کے خلاف ہمارے اسلحہ کے ذخائر ختم: امریکی وزیر

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: امریکی بحریہ کے وزیر جان فیلان نے کانگریس کے سامنے

مقبوضہ کشمیر کے جنوبی اضلاع میں سیلابی ریلوں سے 150 افراد ہلاک ہوئے.رپورٹ

?️ 24 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور بادل پھٹنے سے آئی

سعودی اتحاد نے 80 سے زائد مرتبہ یمنی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:  یمنی فوج کے  آپریشن روم رابطہ کے ایک ذریعے نے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے