?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمیاں کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پٹرولیم لیوی بڑھا دی ہے اس سلسلہ میں صدر مملکت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں 8روپے اضافے کاآرڈیننس جاری کیا گیا ہے۔
صدارتی آرڈنینس کے بعد حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کا اطلاق فوری ہو گا، حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی تھی نوٹیفکیشن کے بعد پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کر دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے.
پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 7 روپے ایک پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی، وفاقی حکومت نےپیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے سے زیادہ لیوی لگانے کے لیے قانون تبدیل کیا تھا اور صرف ایک ماہ کے دوران پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 18 روپے 2 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 17 روپے ایک پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی، اس سے پہلے وفاقی حکومت کے پاس پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے تک فی لیٹر لیوی لگانے کا اختیار تھا.
مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل آئل اور ہائی آکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ(ایچ او بی سی) پر بھی پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 7 روپے 99 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے، مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی18 روپے95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی میں7 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی 15 روپے37 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے ایچ او بی سی پر پیٹرولیم لیوی 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی جس کے بعد ایچ او بی سی پر پٹرولیم لیوی 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے.


مشہور خبریں۔
آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر ہم پیچھے ہٹ گئے ہیں، عمران خان
?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی
نومبر
سوڈانی عوام پر کیا بیت رہی ہے؟
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ترجمان نے
اگست
یوکرین میں انگلینڈ اور روس کے درمیان براہ راست جنگ کا امکان
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی فوج کے ایک سینئر افسر نے ایک بیان میں روس
اگست
جھلسی ہوئی زمین کی حکمت عملی
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ تقریباً 11 ماہ
ستمبر
اسرائیل کے اہداف کی شکست میں شہید صفی الدین کے اہم کردار
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمت کے سینیئر نمائندے حسن فضل
فروری
ٹرمپ کی بائیڈن کو مناظرے کی دعوت
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو امریکہ اور امریکی عوام
مارچ
کورونا وائرس کی تیسری لہر اور دنیا بھر میں نئی پابندیوں سے عوامی مشکلات میں اضافے کا خطرہ
?️ 21 مارچ 2021(سچ خبریں) دنیا بھر میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی تیسری
مارچ
امریکہ میں ایک نیا سیاسی اور سکیورٹی بحران
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:حساس فوجی آپریشن کی معلومات کا غیر محفوظ اور غیر
اپریل