صحافیوں، ججز سمیت سب کیلئے یہی پیغام ہے جھوٹ بولنا چھوڑدیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ججز کا کام صحافیوں سے مختلف نہیں ہے، صحافیوں اور ججز سمیت ہر انسان کے لیے یہی پیغام ہے کہ جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آئین کے مطابق معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، ذمہ دارانہ صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے، میڈیا کا بنیادی کام درست معلومات لوگوں تک پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی اس لیے معلومات اکٹھی کرتے ہیں تاکہ آگے لوگوں تک پہنچا سکیں، اس میں کچھ اچھی باتیں سامنے آتی ہیں اور کچھ بری، بری باتیں سامنے آنے کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ آئندہ کے لیے یہ باتیں رک جاتی ہیں، اچھے باتیں سامنے آتی ہیں تو دوسروں کو اچھائی کی جانب بڑھنے کے لیے راغب کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ججز کا کام صحافیوں سے مختلف نہیں ہے، ہم دونوں سچ کی تلاش میں نکلتے ہیں، جج آئین و قانون کے دائرہ کے تحت چلتا ہے، انصاف کے حوالے سے لوگوں کی مختلف رائے ہوتی ہے لیکن سچ سچ ہی رہتا ہے، رائے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے سچ سے کوئی اختلاف نہیں کر سکتا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ صرف کیمرا اٹھا لینے سے یا ٹی وی پر آجانے سے کوئی صحافی نہیں بن جاتا، صحافی وہ ہوتا ہے جو تحقیق کرتا ہے، قرآن مجید اور اس سے پہلے کی مقدس کتابوں میں بھی سچ کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ مومن بزدل یا کنجوس تو ہو سکتا ہے مگر جھوٹا نہیں ہو سکتا، ایک شخص نے آکر حضرت محمد ﷺ سے سوال کیا کہ میں شراب پیتا ہوں، زنا کرتا ہوں اور جھوٹ بولتا ہوں، آپ کی خاطر ایک چیز چھوڑ سکتا ہوں، جواب ملا کہ جھوٹ بولنا چھوڑ دو۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں اور ججز سمیت ہر انسان کے لیے یہی پیغام ہے کہ جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، ہر موقع پر صرف سچ بولیں۔

سپریم کورٹ کے جج نے مزید کہا کہ جھوٹ بولنا بڑا مشکل کام ہے، اگر آپ جھوٹ بولتے ہیں تو آپ کو یاد رکھنا پڑتا ہے کہ آپ نے کس سے کیا بولا تھا، سچ بولنا کوئی مشکل کام نہیں ہے کیونکہ سچ بول کر یاد نہیں رکھنا پڑتا۔

مشہور خبریں۔

پاپ لیو نے ایک بار پھر امریکہ کی ایران کے خلاف جنگی جارحیت پر تنقید کی

?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں: کیتھولک عیسائیوں کے عالمی رہنما نے ایک بار پھر جنگ

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد گرفتار

?️ 2 مئی 2023خیبر پختونخوا 🙁سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے

مالی سال 2026 کیلئے بجلی کے بنیادی نرخوں میں کسی بڑی کٹوتی کا امکان نہیں

?️ 8 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی

صاف پانی اسکینڈل میں شہباز شریف کے ساتح بیٹی اور داماد ہوئے اشتہاری

?️ 8 مارچ 2021لاہور {سچ خبریں} احتساب عدالت کے تحریری حکم کے مطابق شہباز شریف

مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

?️ 15 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل

کرپشن پر زیرو ٹالرنس، 100 فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں: مریم نواز

?️ 3 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے

Exactly What to Eat For a Week to Lose Weight, The Healthy Way

?️ 4 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

امریکہ شام میں ایران کے اثر و رسوخ سے پریشان 

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: منگل کے روز امریکی اخبار نے شام کے صدر بشار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے