?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ترسیلی نقصانات کی وجہ سے کراچی کے سوا دیگر صارفین پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ملک بھر میں 151 ارب روپے کی ’بجٹ شدہ‘ سبسڈی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے لیے 315 ارب روپے کا پیکیج تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد کے الیکٹرک کو اربوں روپے کی ٹیرف ڈیفرینسل سبسڈی (ٹی ڈی ایس) فراہم کرکے باقی ملک کے مقابلے میں ٹیرف کو یکساں بنانا ہے، جس سے سندھ کے صوبائی دارالحکومت میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
آئندہ مالی سال میں متعارف کرائے جانے والا مکمل ریلیف پیکیج 8 کھرب 94 ارب روپے کا ہے اور اس میں انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو اربوں روپے کی ادائیگیاں بھی شامل ہیں۔
وزیر بجلی خرم دستگیر نے کہا کہ لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سکھر، حیدرآباد، کوئٹہ اور پشاور میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اپنے لائن لاسز اور دیگر مسائل پر قابو پانے کے لیے مجموعی طور پر 151 ارب روپے سبسڈی حاصل کریں گی۔
وزیر نے ایک سوال کے جواب میں دعویٰ کیا کہ ’عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اس سبسڈی، مدد یا ریلیف کے بارے میں جانتا ہے، کیونکہ یہ سب بجٹ میں ہے اور فنڈ ایسی سبسڈی قبول کرتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تمام معاملات پر آئی ایم ایف کے ساتھ مصروف عمل ہے اور مشکل حالات کے باوجود پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں کامیاب رہی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ کراچی کو نکال کر پاور سیکٹر کے لیے پوری سبسڈی یا سپورٹ کا حجم 5 کھرب 79 ارب روپے ہے جس میں ڈسکوز کے لیے 151 ارب روپے ٹی ڈی ایس، سابقہ فاٹا ریجن کے لیے 25 ارب روپے، آزاد جموں کشمیر کے لیے 80 ارب روپے شامل ہیں، جس میں آئندہ مالی سال کے لیے 55 ارب روپے شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صنعتی تعاون کی مد میں 17 ارب روپے، ایکسپورٹ زیرو ریٹیڈ انڈسٹری کے لیے سبسڈی والے ٹیرف کے طور پر 64 ارب روپے (موجودہ سال کے لیے زیر التوا) اور بلوچستان میں زراعت (ٹیوب ویلز) کے لیے 58 ارب روپے شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ سبسڈی، مدد یا ریلیف کے طور پر لیتے ہیں، کیونکہ حکومت صارفین پر اس بوجھ کو منتقل کرنے سے بچنے کے لیے یہ سب ادا کرے گی’۔
کراچی کے لیے سبسڈی کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر نے کہا کہ 315 ارب روپے کی سبسڈی صرف شہر کے لیے ہے جس میں مالی سال 24-2023 کے لیے 171 ارب روپے اور 30 جون کو ختم ہونے والے موجودہ مالی سال کے لیے 127 ارب روپے ٹی ڈی ایس کے طور پر زیر التوا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باقی 17 ارب روپے بجلی کے نرخوں کی مد میں صنعتی سپورٹ پیکج کے لیے ہیں۔
ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ہم اس امدادی پیکج کو کراس سبسڈی کے طور پر دیکھ سکتے ہیں تاکہ کراچی کے بجلی کے ٹیرف کو باقی پاکستان کے برابر کیا جا سکے’۔
بجلی کی پیداوار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ حکومت نیشنل گرڈ میں 5 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جس میں تھر کول سے 1980 میگاواٹ، کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے 720 میگاواٹ، کے-3 نیوکلیئر پاور پروجیکٹ سے 1100 میگاواٹ اور پنجاب تھرمل پاور پروجیکٹ کے ذریعے 1200 میگاواٹ بجلی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ ملک میں بجلی کا کوئی شارٹ فال نہیں ہے لیکن ڈسکوز علاقے میں ترسیلی نقصانات کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے محدود گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ جاری رکھیں گے۔
وزیر نے واضح کیا کہ تاہم کم از کم لوڈ شیڈنگ دو گھنٹے کی ہوگی جبکہ زیادہ نقصان والے فیڈرز میں آنے والے علاقوں میں اس میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی کی چوری کو روکنے کے لیے پورے صنعتی کنیکشن کو ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) پر منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے،ہم تمام ڈسکوز کو نفاذ کے اختیارات بھی دے رہے ہیں تاکہ انہیں بجلی کی چوری کے خلاف آزادانہ طور پر کارروائی کرنے کے اختیارات مل سکیں۔


مشہور خبریں۔
روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس اور
مارچ
وزیراعظم کی چینی ہم منصب کے زیرِ صدارت اجلاس میں شرکت، غیررسمی گفتگو
?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی
ستمبر
ٹرمپ نے سی این این کے رپورٹر کو ایران کی جوہری تنصیبات پر ناکام حملوں کا انکشاف کرنے پر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کی رپورٹر
جون
مکڈونلڈ کا ملازم الاقصیٰ طوفان ٹیٹو کی وجہ سے نوکری سے باہر
?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: اسرائیل کے 24 رجیم نیٹ ورک نے اطلاع دی
فروری
الکاظمی کے گھر پر حملہ اور دفاعی نظام کی ناکامی، امریکی ملوث
?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : ایک عراقی تجزیہ کار السعدی نے کہا کہ الکاظمی کے گھر
نومبر
آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی شرائط میں نرمی پر غیر رسمی آمادگی ظاہر کردی، مفتاح اسمعٰیل
?️ 23 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ
ستمبر
طالبان حکام کی طالبان کارکنان کے خلاف کاروائی
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان حکام نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اور داعش کے
جنوری
اسلام آباد ہائیکورٹ: سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد
?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے
اکتوبر