🗓️
راولپنڈی(سچ خبریں)۔ لال حویلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نیکہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جارہی ہے، سندھ میں بھی جلد حکومت بنائیں گے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جارہے ہیں اورسندھ میں بھی جلد ہماری حکومت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پنڈی شہر نے ثابت کیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان نے پنڈی میں غریب رکشہ ڈرائیور کو ٹکٹ دیا، الیکشن میں پہلی بار تحریک انصاف پنڈی میں جیتی جب کہ کیش گروپ ہار گیا اور بلا جیت گیا، میں عمران خان، پی ٹی آئی اور رکشہ ڈرائیور کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، اب شہر کو ترقی دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ جو کہتے تھے کشمیری ہیں، کیا تمہارا ڈومیسائل کشمیرکا ہے،
نواز شریف اور مریم نواز کا کشمیر سے کیا تعلق، ان کے خاندانی سرٹیفکیٹ پیش کر سکتے ہیں جب کہ عمران خان کشمیر کی آزادی کا کیس لڑے گا اور اس کا دنیا میں ڈنکا بجائے گا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں مشین کے الیکشن کی بات اسی لیے کرتا ہے تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے کام کرنے جا رہے ہیں، وہ داسو اور بھاشا ڈیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈیم 5 نہیں 10 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کریں گے اور پاکستان کی تاریخ بدل جائے گی۔شیخ رشید نے کہاکہ میں اعلان کرتا ہوں کہ وزارت داخلہ سارے پاکستان میں منشیات کے خلاف جہاد کرے گی۔
مشہور خبریں۔
22 آئی پی پیز کو کیپیسٹی پیمنٹس بند کردی، 1500 ارب روپے کی بچت ہوگی، سیکریٹری پاور
🗓️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کو آگاہ
فروری
صنعتی کنٹرول سسٹم میں سنگین سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کا انکشاف، ایڈوائزری جاری
🗓️ 20 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صنعتی کنٹرول سسٹم میں سنگین سیکیورٹی خامیوں کی
مارچ
طالبان کو تسلیم کرنا ابھی بہت دور ہے:امریکی صدر
🗓️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:افغانستان میں پیش آنے والی صورتحال اور طالبان کی جانب سے
ستمبر
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری
🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف
اگست
بھارت کو اندازہ نہیں، ہماری میزائل ٹیکنالوجی جدید ترین ہے، دفاعی تجزیہ کار
🗓️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفاعی تجزیہ کاروں نے بھارت کو
اپریل
غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 50 ہزار پاکستانی بلیک لسٹ کردیئے گئے
🗓️ 10 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ کی جانب سے غیرقانونی طور پر
اپریل
قطر نے پاکستان کو ایل پی جی دینے کا عندیہ دے دیا
🗓️ 24 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) قطر نے پاکستان کو ایل پی جی
اگست
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
🗓️ 28 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے
نومبر