?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ابھی ترجمانوں کی میٹنگ بلائی ہے، ای وی ایم ہی دھاندلی کو روکنے کا طریقہ ہے، کوئی بھی مسئلہ ہو لوگ ڈی چوک آجاتے ہیں، وزارت داخلہ تمام وزارتوں کی ذمہ دار نہیں ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہدا قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں، شہدا سے ہی وطن کی مٹی سرسبز ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جرائم کو کنٹرول کرنے کی سب سے زیادہ ذمہ داری پولیس پر عائد ہوتی ہے، میں پولیس کی سیاست نہیں کرتا۔
معاشی حالات کی وجہ سے کرائم بھی بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں دسمبر سے پہلے اپنی فرانزک لیبارٹری کا کام شروع ہوجائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو سرحدوں سے نہیں اندر کی سازشوں سے خطرہ ہے، ای وی ایم ہی ایک ذریعہ ہے جس سے انتخابات میں دھاندلی کو روکا جاسکتا ہے، اتحادیوں سے توقع ہے کہ وہ انتخابی اصلاحات کے قانون کے حق میں ووٹ دیں گے۔ اپوزیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے اسلام آباد آئیں گے تو احسن طریقے سے معاملے کو دیکھا جائے گا۔
اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اتنا احتجاج لندن کے ہائیڈ پارک میں نہیں ہوتا جتنا ڈی چوک میں ہوتا ہے، صوبوں کا مسئلہ ہو تو وہ بھی ڈی چوک پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قانون کو ہاتھ میں نہیں لے گی تو ہماری طرف سے بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں مقیم 11,400 فلسطینی گرفتار
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں مقیم 11,400 فلسطینیوں کو صہیونیوں نے یرغمال
اکتوبر
امریکہ سے ہندوستان کا بڑھتا ہوا فاصلہ
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ یہ تصور رکھ سکتا
ستمبر
داعش کا نائب سرغنہ گرفتار
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:کچھ سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کی انٹیلی
اکتوبر
کریل جزائر میں روس کے خلاف امریکہ کی اشتعال انگیز کارروائی
?️ 14 اگست 2026سچ خبریں: فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، امریکہ
اگست
7 ہزار سے زائد جیولن اور اسٹنگر میزائل یوکرین پہنچ چکے ہیں: پینٹاگون
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ 5500 سے زیادہ جیولن اور
مئی
معروف بھارتی موسیقار شرون راٹھور کورونا کے باعث انتقال کرگئے
?️ 23 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) کورونا میں مبتلا معروف بھارتی موسیقار شرون راٹھور طبّی
اپریل
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کیلئے پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے لیے پیکیج
ستمبر
امریکہ کو چین سے مقابلے کے لیے کس چیز کی ضرورت ہے؟
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:میڈیا اور سیاسی حلقے ان دنوں ریاض اور تل ابیب کے
اگست