شہباز گل کے دوبارہ ریمانڈ پر عمران خان کا ردعمل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے فیصلے پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کودوبارہ پولیس کی تحویل میں دینے پر تشویش ہے۔

شہباز گل کو اغوا کیے جانے کے بعد نامعلوم جگہ پر لے جایا گیا پھر پولیس اسٹیشن میں تشدد کیا گیا جس وجہ سے شہباز گل کی ذہنی اور جسمانی صحت کی حالت نازک ہے،شہباز گل کو دوبارہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنا میرے اور پی ٹی آئی کے خلاف  زبردستی جھوٹے بیانات دے کر نشانہ بنانے کی سازش کا حصہ ہے جیسا کہ وہ سوشل میڈیا کارکنوں کے خلاف کرتے رہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ یہ قطعی طور پر ناقابل قبول ہے، ہم اس حوالے سے تمام قانونی اقدامات کریں گے۔

۔خیال رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل کا فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ا یڈیشنل سسیشن جج زیبا چوہدری نے پولیس کی فوجداری نگرانی اپیل بھی منظور کرلی ۔

عدالت نے حکم دیا کہ شہباز گل کو 48 گھنٹوں کیلئے پولیس کے حوالے کیا جاتا ہے۔ قبل ازیں اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کے کیس پر سماعت کی۔ دوران سماعت شہبازگل کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل کئے کہ شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے،ہمیں کیس کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا،ریمانڈ میں کچھ چیزیں خفیہ رکھی گئی ہیں،پراسیکیوشن کے مطابق شہباز گل نے اپنی تقریر تسلیم کر لی۔

وکیل نے بتایا کہ پراسیکیوشن زیادہ زور دے رہی ہے کہ شہباز گل نے کسی کے کہنے پر تقریر کی،اینکرز سیاسی رہنماؤں کو ٹی وی پر بلاتے ہیں اور وہ روزانہ بولتے ہیں،کچھ چیزیں غلط تو ہو سکتی ہیں لیکن وہ بغاوت،سازش یا جرم میں نہیں آتیں،شہباز گل کے انٹرویو کا کچھ حصہ نکال کر اس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رہنما تحریک انصاف کے وکیل نے مزید دلائل کئے کہ شہباز گِل نے اپنی تقریر میں مسلم لیگ ن کے 8 رہنماؤں کے نام لیے،شہباز گل نے سوال کا لمبا جواب دیدیا،اس میں کچھ باتیں غلط کہہ دی گئیں۔

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ شہباز گل نے بتایا ساری رات مجھ پر تشدد کرتے ہیں،شہباز گل نے کہا ہے کہ جسم کے نازک حصوں پر تشد د کیا جاتا ہے۔ عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس میں فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ 3 بجے سنایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

قرآن کی توہیں میں مومیکا کا ساتھی کون ہے؟

?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:بغداد الیوم نیوز سائٹ نے کل عراقی نژاد سویڈش شہری سیلوان

یو اے ای یورپی پارلیمنٹ کے کرپشن کیس میں ملوث

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:       یورپ میں متحدہ عرب امارات کی لابی قطر

سی ڈی اے کے 37 ارب روپے مالیت کے 29 کمرشل پلاٹس کی غیر شفاف نیلامی کا انکشاف

?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں کیپیٹل

تل ابیب کی سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے لاکھوں باشندوں نے ہفتے کے روز مسلسل 25ویں

پانچ شخصیات پر مشتمل کونسل حماس کی قیادت سنبھالے گی: اسامہ حمدان

?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے تصریح کی ہے کہ تحریکِ

ملکوں کے درمیان تعلقات اقوام کے مفادات پر مبنی ہوتے ہیں:شامی صدر

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:جمہوریہ شام کے صدر بشار الاسد نے پیراگوئے کی سینیٹ کے

امریکہ کی افغانستان میں اپنے فوجیوں کے جرائم کو چھپانے کی کوشش

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:   وکی لیکس نے جنگی جرائم سے بچنے کے لیے مختلف

بحیرہ احمر میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بھارتی وزیر خارجہ کی تشویش

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، نے اپنے ایرانی ہم منصب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے