?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کے خلاف ادارے میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کے لیے 19نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔
پیر کو سماعت کے دوران شہباز گل اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، شہباز گل نے کہاکہ اگر اجازت دے دیں تو میں بات کرنا چاہتا ہوں، میری کھانسی کی وجہ سینے میں درد ہے جو اب بھی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ میں نے سرٹیفکیٹ کو قبول کیا،علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ عام کیسز میں بھی سرٹیفکیٹ دیا جائے تو قبول ہوتا ہے،عدالت نے استفسار کیاکہ حماد یوسف کدھر ہیں،جس پر وکیل نے بتایاکہ وہ کمرہ عدالت میں موجود ہیں،جج نے ریمارکس دیے کہ آج میں کاپیاں تقسیم کروں گا۔
اس موقع پر شہباز گل کے وکیل نے نقول تقسیم کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہاکہ برہان معظم لاہور سے آتے ہیں، راستوں کی بندش کیوجہ سے وہ نہیں پہنچ پا رہے،دیگر ملزمان کا بھی بتایا جائے، سلمان اقبال کا کیا ہوا، اب اکیلے اکیلے تو کیس نہیں چلے گا،عدالت نے کہاکہ نقول تقسیم کرتے ہیں فرد جرم غائد ہونے پر آپ نے اعتراض کرنا ہے،مجھے پراسیکیوشن نے چالان دو کے ٹرائل کے لیے بھیجی ہے، جب دوسرے آئیں گے تو ان کو دیکھیں گے،میں نے پہلے دن عرض کی تھی آپ نارمل کیس کی طرح لے جائیں، علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ نارمل کیس میں آپ نے تین تین دن کی تاریخ نہیں ڈالی،جج نے کہاکہ آپ کی ابھی فارمل تاریخ چل رہی ہے،میں تمام کیسز میں دو سے تین دن کی تاریخ دیتا ہوں،یہ بہت حساس صورتحال میں ہیں،آپ کے کہنے پر پہلے روز 14 دن کی تاریخ دی تھی۔
علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ دو کی حد تک چالان آیا ہے باقی کا سٹیٹس کیا ہے۔جج نے کہاکہ آپ کے دلائل یہ ہیں کہ آج وکالت نامہ آیا ہے،آپ کا اعتراض ہے کہ نامکمل چالان آیا ہے،میں باقیوں کا سٹیٹس مانگ لیتا ہوں،گزشتہ کئی پیشیوں سے نقول فراہم نہیں ہو رہی۔سرکاری وکیل نے کہاکہ باقی کاز لسٹ کے حساب سے اس کیس کو دیکھا جائے،علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہاکہ برہان معظم نے بھی درخواست دی ہے وہ آج نہیں آسکتے۔
جج نے کہاکہ میں آج نقول فراہم کر دیتا ہوں ۔ جس پر وکیل علی بخاری نے کہاکہ آپ برہان معظم کی درخواست تو دیکھ لیں وہ پیش ہوں گے تو نقول فراہم کر دیجئے گا،آپ دو تین دن کی تاریخ دے دیں برہان معظم پیش ہو جائیں گے، نقول بھی ان کی موجودگی میں فراہم کی جائیں تاکہ وہ بحث بھی کر سکیں۔عدالت نے استفسار کیاکہ حماد یوسف کیا آپ کو بھی نقول فراہم کر دیں،مطلب آج آپ نقول نہیں لینگے۔شہباز گل نے کہاکہ ہمارے سینئر کونسل نہیں ہیں ہم میں اتنی ہمت کہاں کہ نقول لے لیں،جج نے کہاکہ حماد یوسف آپ اس تاریخ پر آجائیں پھر دیکھتے ہیں، ٹکٹ آپ کو شہباز گل دے دیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت12 نومبر تک کیلئے ملتوی کی تھی۔


مشہور خبریں۔
اگر میرے ووٹ پر ڈاکا مارا تو ایسے پیچھا کروں گا وہ عمران خان کو بھول جائیں گے، بلاول بھٹو
?️ 7 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
فروری
اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا معاملہ، نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کردیا
?️ 10 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بین
اپریل
نیب کو ایک کاروائی میں اہم کامیابی ملی
?️ 25 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق میونسپل کمشنر کورنگی
جنوری
ٹرمپ کی نظر امریکی تاریخ کا سب سے بُرا صدر
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدرٹرمپ نے ریاست جارجیا میں اپنی ایک تقریر
جون
چین کا مقابلہ کرنے کے لئے جاپان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں
?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:تائیوان کے موضوع کو لے کر امریکہ کے چین کے ساتھ
جولائی
سعودی عرب کا ایران کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں
اگست
گولانی حکومت کی بے عملی کے سائے میں شام کے خلاف صیہونی تباہی
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے گزشتہ دسمبر میں شام میں بشار الاسد
اپریل
اسرائیلی فوج کے نئے چیف آف اسٹاف مقرر
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے چینل 14 نےاعلان کیا کہ وزیر دفاع یسرائیل
فروری