شہباز گل کیس کی سماعت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کا معاملہ دوبارہ سیشن کورٹ کو بھیج دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے شہباز گل کی مقدمہ اخراج اور مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران شہباز گل کے وکلا نے سیاسی حوالہ دینا چاہا تو عدالت نے ان کے وکلا کو سیاسی بات کرنے سے روک دیا۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ جس کا کیس ہے وہ سیاسی جماعت کا عہدیدار ہے لیکن ملزم جو بھی ہے اس عدالت کے سامنے یہ بات بےمعنی ہے۔عدالت نے صرف قانونی نکتے کو دیکھنا ہے۔عدالت کو یہ بتائیں کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کیسے قابل سماعت تھی ؟ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے تو پھر بات ہی ختم ہو گئی۔

کسی ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنا سنجیدہ معاملہ ہے۔

بظاہر لگتا ہے کہ سیشن عدالت کا فورم موجود ہے کہ وہ سپروائز کر لے۔سیشن عدالت دیکھ لے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے کوئی غلط فیصلہ تو نہیں کر دیا۔ابھی ریمانڈ دینے کی درخواست کے میرٹس پر نہیں دیا جا رہا۔بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی حکومت درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست قابل سماعت ہوئی تو میرٹ پر دلائل کی تاریخ رکھیں گے۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سیشن جج کو شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نظرثانی درخواست دوبارہ سننے کا حکم دیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے آرڈر کے خلاف درخواست قابل سماعت ہے۔سیشن جج درخواست سن کر میرٹ پر فیصلہ کریں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن جج کو درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کا حکم دیا۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف امریکہ کی آنلائن جنگ

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانیہ میں ہونے والے ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے

چیلسی کلب نے افطار ضیافت کا اہتمام کرکے ماہ رمضان کو خوش آمدید کہا

?️ 17 مارچ 2023سچ خبریں:چیلسی کلب کی آفیشل ویب سائٹ نے ایک اعلان شائع کرتے

بھارت سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا، وزیراعظم

?️ 22 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

میکرون اور مظاہرین کے درمیان لڑائی؛ تنازعہ کا فاتح کون ؟

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں فرانس میں بدامنی سے متعلق خبریں دنیا بھر

ریکوڈک میں 60 ارب ڈالرکا تانبہ اور سونا موجود ہے، فزیبلٹی اسٹڈی میں تصدیق

?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک باضابطہ فزیبلٹی اسٹڈی میں تصدیق کی گئی

سعودی عرب کے شہر قطیف میں گرفتاریوں کی نئی لہر

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:ناشط القطیفی صارف اکاؤنٹ نے قطیف کے علاقوں پر آل سعود

غزہ پٹی کی جاسوسی میں صہیونیوں کی مدد کرنے والے ممالک

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک برطانوی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انگلستان

کیا صیہونیوں کو نیتن یاہو کے جھوٹے دعوؤں پر یقین ہے؟

?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: زیادہ تر صہیونی نیتن یاہو کے اس دعوے کو نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے