شہباز گل کی مریم اورنگزیب کی کافی پر تنقید

وفاقی وزیر شہباز گل کا ن لیگ پر طنزیہ وار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کی کافی  کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ انہوں نے لاہور کے ایک ریسٹورینٹ میں کافی آرڈر کی اور انہیں یہ خوشگوار سرپرائز ملا۔ شہباز گل نے مریم اورنگزیب کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان  پر طنز کیا اور لکھا کہ ’میڈم یہ جھاگ والا شیر ہے

ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب کی جانب سے دو کافی کپ کی تصاویر شیئر کی  گئیں جن میں سے ایک کپ پر خوبصورتی سے شیر آیا درج تھا جب کہ دوسرے کپ پر شیر کی تصویر نمایاں تھی۔مریم  اورنگزیب نے بتایا  کہ انہوں نے لاہور کے ایک ریسٹورینٹ میں کافی آرڈر کی اور انہیں یہ خوشگوار سرپرائز ملا۔

لیگی ترجمان نے ٹوئٹ کے کیپشن میں شیر آگیا بھی درج کیا لیکن وزیراعظم  کے معاون خصوصی بھی پیچھے نہ رہے۔شہباز گل نے مریم اورنگزیب کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان  پر طنز کیا اور لکھا کہ ’میڈم یہ جھاگ والا شیر ہے، تھوڑی دیر میں بیٹھ جائے گا نیچے رہ جائے گی کالی کڑوی کافی اور اگر آپ نے پھونک مار کر کافی پی تو پہلی پھونک سے جھاگ والا شیر بکری بن جائے گا‘۔شہباز گل نے مزید لکھا کہ ’جھاگ سے بنی چیزوں کو اتنا سیریس نہ لیں۔

مشہور خبریں۔

شام میں عہدوں کی تقسیم پر جولانی حکومت کے رہنماؤں کے درمیان اختلاف

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: شام میں مقیم عبدالرزاق العکیدی نے اس بات پر زور

انصار اللہ کو دہشت گرد کہنا اہم نہیں ہے،غزہ زیادہ اہم ہے: الحوثی

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی

پیوٹن نے روس پر حملہ کیا ہے؛بائیڈن کی لاجواب حاضر دماغی

?️ 8 مارچ 2022یوکرائنیوں کو ایرانی کہنے کے بعد اب کی بار امریکی صدر جوبائیڈن

قابضین کو جواب دینے کے لیے ہمارا پروگرام طے شدہ ہے: فلسطینی مزاحمتی تحریک

?️ 6 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک ذریعے نے اس بات کی تردید

صیہونیت اپنے کام کے انجام کو پہنچ چکی ہے: اسرائیلی مورخ

?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار القدس العربی کے ساتھ ایک انٹرویو میں، مسئلہ فلسطین

دنیا نے ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا مشاہدہ کیا:ایران

?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:ایرانی صدر نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے حالیہ

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس: پرویز الٰہی کے شریک ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 9 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ

فرانسیسی ٹریڈ یونینوں نے میکرون کو خبردار کرتے ہوئےملک کو گھیرے میں لیا

?️ 3 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی ہوائی اڈے کے کارکنوں کی ہڑتال کے باعث آنے والے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے