شہباز گل نے ان پر حملہ کرنے والوں کو معاف کردیا

عمران خان آنے والی نسلوں کے لئے  کام کر رہے ہیں: شہباز گلا

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ان  پر حملہ کرنے والوں کو معاف کردیا۔انہوں نے لکھا کہ میں حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں کیوں کہ میں کسی غریب اور نا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز عدالت میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے ایماء پرمجھ پرحملہ کیا گیا ، جس کے لیے اخلاق سے گرے ہوئے لوگ غریب دیہاڑی دار افراد خصوصاً خواتین کا استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں کیوں کہ میں کسی غریب اور نا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا ، پولیس سے گذارش ہے کہ ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کیا جائے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر ان پر گندے انڈے پھینک دئیے گئے ، آج لاہور ہائیکورٹ میں ایک انتہائی نا خوشگوار واقع پیش آیا ، معاون خصوصی شہباز گل لاہور ہائیکورٹ پہنچے تو ان پر لیگی کارکن کی جانب سے انڈے پھینکے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں شہباز گل کو نہ صرف دو انڈے مارے گئے بلکہ سیاہی بھی پھینکی گئی ، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگ گئی، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کے چہرے پر پھینکی گئی سیاہی زہریلی نکلی، جس سے ان کی آنکھ میں انفیکشن ہو گیا۔

ڈاکٹرزنے بتایا کہ سیاہی میں موجود کیمیکل کی وجہ سے آنکھ میں انفیکشن ہو گیا ہے تاہم علاج کے بعد آنکھ ٹھیک ہو جائے گی، ڈاکٹرزنے شہباز گل کی بائیں آنکھ پر ٹریٹمنٹ کے بعد پٹی لگا دی گئی۔اس پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مجھ پر اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکویا کچھ اورآپ کو نہیں چھوڑوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  مریم نواز کو بتا دیں کہ میں کسی سے ڈرنے والا نہیں ، گالی کا جواب گالی سے نہیں دیں گے،آپ کے کارکنوں کو سمجھائیں گے ، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاندانی لوگ ہیں ، ایسی حرکت کا جواب اس طرح نہیں دیں گے ، مجھے عدالت بلائے گی تو ضرور آؤں گا،آپ کی طرح بہانے نہیں بناؤں گا۔

مشہور خبریں۔

جو غیر ملکی سمجھتے ہیں کسی بہانے سے بچ جائیں گے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں: وزیر اطلاعات بلوچستان

?️ 22 نومبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے

وزیراعظم کا ضمنی الیکشن میں حنا ارشد وڑائچ کی کامیابی پر اظہار تشکر

?️ 1 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی الیکشن میں حنا

فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت خاص

اقوام متحدہ میں افغانستان کے نئے نمائندے کے انتخاب پر ردعمل کا سلسلہ جاری 

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:  افغان میڈیا نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ

صیہونی بینیٹ کابینہ کی ریل خاتمے کی پٹری پر

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بینیٹ کی کابینہ، یا Bennett-Lapid کا اتحاد، اس

افغانستان میں اسکول پر وحشیانہ حملے کا معاملہ، امریکا نے طالبان اور افغان حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

?️ 11 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) افغانستان میں ہفتے کے روز بدنام زمانہ تنظیم، داعش

جبری گمشدگی کیس: نگران وزیراعظم پیش نہ ہوئے، آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب

?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلبہ کی جبری

سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں 205 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگجوؤں نے گزشتہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے