?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ان پر حملہ کرنے والوں کو معاف کردیا۔انہوں نے لکھا کہ میں حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں کیوں کہ میں کسی غریب اور نا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز عدالت میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے ایماء پرمجھ پرحملہ کیا گیا ، جس کے لیے اخلاق سے گرے ہوئے لوگ غریب دیہاڑی دار افراد خصوصاً خواتین کا استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ میں حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں کیوں کہ میں کسی غریب اور نا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا ، پولیس سے گذارش ہے کہ ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کیا جائے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر ان پر گندے انڈے پھینک دئیے گئے ، آج لاہور ہائیکورٹ میں ایک انتہائی نا خوشگوار واقع پیش آیا ، معاون خصوصی شہباز گل لاہور ہائیکورٹ پہنچے تو ان پر لیگی کارکن کی جانب سے انڈے پھینکے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں شہباز گل کو نہ صرف دو انڈے مارے گئے بلکہ سیاہی بھی پھینکی گئی ، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگ گئی، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کے چہرے پر پھینکی گئی سیاہی زہریلی نکلی، جس سے ان کی آنکھ میں انفیکشن ہو گیا۔
ڈاکٹرزنے بتایا کہ سیاہی میں موجود کیمیکل کی وجہ سے آنکھ میں انفیکشن ہو گیا ہے تاہم علاج کے بعد آنکھ ٹھیک ہو جائے گی، ڈاکٹرزنے شہباز گل کی بائیں آنکھ پر ٹریٹمنٹ کے بعد پٹی لگا دی گئی۔اس پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مجھ پر اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکویا کچھ اورآپ کو نہیں چھوڑوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو بتا دیں کہ میں کسی سے ڈرنے والا نہیں ، گالی کا جواب گالی سے نہیں دیں گے،آپ کے کارکنوں کو سمجھائیں گے ، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاندانی لوگ ہیں ، ایسی حرکت کا جواب اس طرح نہیں دیں گے ، مجھے عدالت بلائے گی تو ضرور آؤں گا،آپ کی طرح بہانے نہیں بناؤں گا۔


مشہور خبریں۔
’کو – بیجنگ ’ سے پاکستان کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام مزید مضبوط ہو گا، گورنر اسٹیٹ بینک
?️ 3 دسمبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا
دسمبر
بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا
?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی
دسمبر
اسرائیلی خفیہ افسران کی شناخت کا غیر معمولی انکشاف
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں:ایک ٹیلیگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ "Israelinreal” نے دعویٰ کیا ہے کہ
نومبر
غزہ کے علاقوں پر صیہونی حکومت کی شدید بمباری
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کے خان
جنوری
ابوظبی پورٹس کے ساتھ انفرااسٹرکچر کے معاہدے، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
?️ 9 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ابوظبی پورٹس گروپ نے ریل،
نومبر
ترکی کا شامی فوج اور کرد ملیشیا کے مشترکہ ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملہ
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: شامی اپوزیشن کے ذرائع نے آج پیرکو حلب صوبہ کے
جولائی
برطانوی وزیر نے بڑے کتے کو بچانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا
?️ 15 جنوری 2022سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نام نہاد پارٹی گیٹ سکینڈلز
جنوری
صیہونیت نئے دور کا جھوٹا بت
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: ایسے میں جب امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینی عوام کی حمایت اور
مئی