?️
لاہور (سچ خبریں) لاہور میں 10 ارب روپے کے ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے گواہ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔
سیشن جج لاہور یلماز غنی کے حکم پرملک احمد خان عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپریل 2017 میں شہباز شریف پر جھوٹے اورسنگین الزامات عائد کیے جو مختلف ٹیلی ویژن پروگرامز میں نشر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم عوامی خدمت کی جبکہ عمران خان کے الزامات کے ذریعے شہباز شریف کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا گیا۔
ملک احمد خان نے کہا کہ اسلام میں جھوٹ اورغیبت کی سخت ممانعت ہے اورجھوٹ بول کرکسی کے خلاف قصہ بیان کرنا مذہبی اعتبار سے بھی درست نہیں، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مدعی نے جو دعویٰ دائر کیا، وہ عدالت میں زیر بحث آنے کا حق رکھتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل احمد حسین چوٹیاں نے ملک احمد خان کے بیان پر جرح کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا وہ پروگرامز جو ذکر کیے گئے، وہ سب پنجاب سے آن ائیر ہوئے؟ اسپیکرنے وضاحت کی کہ یہ تمام پروگرامز قومی نشریاتی اداروں پرنشر ہوئے اوریہ درست ہے کہ تمام پروگرامز پنجاب سے آن ائیر نہیں ہوئے۔
عمران خان کے وکیل نے پانامہ کیس کے بارے میں استفسار کیا، جس پر ملک احمد خان نے کہا کہ پانامہ پیپرز کیس ان افراد کی بیرون ملک سرمایہ کاری کی فہرست کے بارے میں تھا اوران کے علم میں یہ نہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں اس سلسلے میں کوئی درخواست دائر کی تھی، اسپیکر نے تصدیق کی کہ نواز شریف کو پانامہ پیپرز کیس میں سزا ہوئی۔


مشہور خبریں۔
امریکی افواج نے افغانستان میں موجود مرکزی فوجی اڈہ خالی کردیا، طالبان نے فیصلے کا خیر مقدم کیا
?️ 2 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) امریکا نے افغانستان کے مرکزی فوجی اڈے سے اپنی
جولائی
مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کے بغیر دنیا کا امن ادھورا ہے، صدر پاکستان
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یوم
ستمبر
متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کا بائیکاٹ ختم کرنے پر امریکا نے اہم قدم اٹھا لیا
?️ 10 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کا بائیکاٹ
اپریل
پنجاب وزیر اعلیٰ کا صوبے میں مزید نئے کالج بنانے کا اعلان
?️ 26 ستمبر 2021لاہور( سچ خبریں) پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدارصوبے میں مزید
ستمبر
امریکی حمایت میں غزہ میں تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی
?️ 15 جون 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم جو کہ
جون
امریکہ ایران کے مقابلے میں معلوماتی جنگ میں بھی ناکام؛ مغربی تھنک ٹینک کی رپورٹ
?️ 16 مئی 2026سچ خبریں:سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق ایران
مئی
میرا نہ اخوان المسلمین سے تعلق ہے نہ داعش سے: جولانی
?️ 27 اگست 2025میرا نہ اخوان المسلمین سے تعلق ہے نہ داعش سے: جولانی شدت
اگست
سعودی عرب نےکیا 13 یمنی قیدیوں کو رہا
?️ 11 اپریل 2023سچ خبریں:یمنی قیدیوں کے امور کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ
اپریل