شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کیلئے 25 ہزار روپے امداد کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بارش کی تباہی اور سیلاب سے متاثر تقریبا 15 لاکھ خاندانوں کو فوری طور پر ریلیف پہنچانے کے لیے ہر متاثرہ گھر کو 25 ہزارروپے امداد دینے فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کو امدادی رقم کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پروگرام کااغاز کیا جارہا ہے کیونکہ ملک کے طول و عرض میں بارشوں نے تباہی مچائی اور سیلاب نے وسیع و عریض علاقوں کو زیر آب کیا، سیکڑوں لوگ اللہ کو پیارے ہو گئے، جن میں بچے اور بچیاں ماؤں کی گود سے اجڑ گئے اور ہزاروں لوگ زخمی ہوئے، مال مویشی اور پورے ملک میں انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی، وہاں پر سیکڑوں لوگ اللہ کو پیارے ہوئے اور افواج پاکستان کے افسر اور جوانوں نے بھی خون کا نذرانہ پیش کیا اور 6 افسران بشمول کور کمانڈر کوئٹہ شہید ہوئے، میں خود جگہ جگہ پہنچا اور اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین جنرل اختر نواز اور صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز اور صحت کے صوبائی محکموں اور متعلقہ اداروں نے مل کر فی الفور ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے مجھے بتایا کہ اندورن سندھ میں شدید بارشیں شروع ہو چکی ہیں، اسی طرح وفاقی وزیر مجھے بتا رہے تھے کہ کس طرح موسیٰ خیل میں بارشوں نے تباہی مچائی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایسا وقت ہے کہ پوری قوم کو متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرنا ہے، الحمد اللہ ہم صوبوں کے ساتھ مل کر اس مشکل گھڑی کا مقابلہ کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ انٹرنیشنل پارٹنرز اور ڈونرز بھی اس کار خیر میں اپنا ہاتھ بٹا رہے ہیں، بارش و سیلاب کے تقریبا 15 لاکھ متاثرہ خاندان ہیں اور اگر اس کو 6 سے ضرب دیں تو یہ تقریبا 90 لاکھ افراد بن جاتے ہیں، ان خاندانوں کو اور ان 90 لاکھ افراد کو فوری طور پر ریلیف پہنچانے کے لیے ہم نے بڑی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ ہر متاثرہ گھر کو 25 ہزار روپے نقد امداد دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس کا آغاز جھل مگسی سے ہوا ہے، اس میں این ڈی ایم اے لیڈ رول ادا کررہا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بڑا مستند ادارہ ہے، اور محترمہ شازیہ مری اس کی سربراہ ہیں، اس ادارے کے ذریعے 25 ہزار روپے فی خاندان فی الفور ادائیگی شروع ہو چکی ہے جو کہ انتہائی شفاف ہوگی، اور بڑی برق رفتاری سے یہ کام اگلے چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں حکومت پاکستان کے تمام اداروں، وزرا اور سرکاری افسران اور محکموں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نیک کام میں انہوں نے بہت محنت اور جانفشانی سے اس پورے کام کی تفصیل بنائی، اب اس پروگرام پر کام شروع ہو چکا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 25 ہزار ضرب 15 لاکھ گھرانے یہ رقم تقریبا 37 ارب روپے بنتی ہے جو وفاقی حکومت، این ڈی ایم اے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ان متاثرہ خاندانوں کو پہنچائی جائے گی، اس کے بعد اگلا مرحلہ شروع ہوگا جس کے ذریعے مشترکہ سروے کی درخواست کی ہے کہ صوبے اور این ڈی ایم ے مل کر مشترکہ سروے کریں کہ کتنی فصلوں کو نقصان پہنچا، کتنے گھر مکمل تباہ ہوئے اور کتنے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، اور اسی طرح قومی شاہراہیں یا انفرااسٹرکچر کے نقصانات کا تخمینہ بھی لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جہاں پر اتنی بڑی یہ آفت آئی ہے، وہاں پر اللہ تعالیٰ نے آپ سب کو یہ موقع عطا فرمایا ہے کہ آپ سب دکھی انسانیت کی خدمت میں لگ جائیں اور ان کا سہارا بنیں، اس میں تمام سول ادارے، افواج پاکستان، صوبائی حکومتیں اور محکمے سب شامل ہیں، اس میں کوئی سیاسی تفریق نہیں، ہم مل کر اس چیلنج کو مکمل کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی کہاوت ہے کہ ہر قسم کے چیلنج میں ہمیشہ موقع ہوتا ہے، میں وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنی جیب ڈھیلی کی اور 37 ارب روپے مہیا کیے۔

انہوں نے کہا میں ان سے مشورہ کررہا تھا کہ 25 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کریں یا یا 30 ہزار روپے کی، وہ گومگو کی صورتحال میں تھے، میں نے ان کو مزید امتحان نہیں ڈالا، ہم نے 25 ہزار روپے کی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا، جنرل اختر نواز نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اگلے تین دنوں میں یہ رقم پورے پاکستان میں ہر اس گھرانے کو مل جائے گی جو ان سیلابوں سے متاثر ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

قطر: ٹرمپ واحد شخص ہے جو نیتن یاہو کو روک سکتا ہے

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ

اردن فسادات میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا کردار

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن میں حالیہ ہنگاموں اور مظاہروں میں اندرونی مسائل اور بیرونی

لبنان کے معاملات میں کون مداخلت کر رہا ہے، ایران یا امریکہ؟

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: لبنان پر اپنی شرائط مسلط کرنے والے کے لیے یہ

وزیرخزانہ کا ہر صورت ٹیکس فراڈ روکنے کا اعلان، گرفتاریوں کا عندیہ

?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں

90 روزہ تحریک کا شوشہ بانی کی رہائی کیلئے نہیں کے پی حکومت بچانے کیلئے ہے۔ امیر مقام

?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ امور کشمیر امیر مقام نے وزیرِ

’بنیادی حقوق کو بڑا دھچکا‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر قانونی و سیاسی ماہرین کا ردِعمل

?️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے گزشتہ شب الیکشن کمیشن کے

پوپ فرانسیس کے گردوں میں پرابلم؛ حالت نازک

?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ویٹی کن نے پوپ فرانسیس کی حالت کے بارے میں

’انتخابات میں پی ٹی آئی کی شمولیت پر اعتراض نہیں، 9 مئی کے ذمہ داران کا احتساب ہونا چاہیے‘

?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات کی آمد کے پیشِ نظر 2 اہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے