?️
پشاور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سہیل آفریدی کو وزیراعلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے محمد سہیل آفریدی نے بطور 30ویں وزیراعلی خیبرپختونخوا کا حلف اٹھا لیا ہے، 1937 میں خیبر پختونخوا کے پہلے وزیراعلی صاحبزادہ قیوم بنے، 1937 میں خان عبدالجبار خان انڈین نیشنل کانگرس سے منتخب ہوئے جن کا دورانیہ دو سال دو ماہ رہا، 25 مئی 1943 کو سردار اورنگزیب نے آل انڈین مسلم کے پلیٹ فارم سے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا۔
16 مارچ 1945 کو دوسری مرتبہ خان عبدالجبار خان انڈین نیشنل کانگرس سے دوبارہ وزیراعلی منتخب ہوئے، آزادی پاکستان کے بعد 23 اگست 1947 کو عبدالقیوم خان کاشمیری پاکستان مسلم لیگ سے پہلے وزیر اعلی بنے،23 اپریل 1953 کو سردار بہادر خان نے پاکستان مسلم لیگ سے وزیراعلی کا منصب سنھبالا تھا۔
2023 میں اپوزیشن اور حکومتی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر محمد اعظم کو نگران وزیراعلی بنایا گیا تاہم 9 ماہ گزرنے کے بعد ان کی وفات ہوئی اور جسٹس (ر) ارشد حسین نگران وزیراعلی بنے، 2025 میں پی ٹی آئی نے تیسری مرتبہ بھاری اکثریت حاصل کی اور علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی بنایا گیا۔
تاہم ایک سال بعد ہی پارٹی کی جانب سے انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا، وزیراعلی کا قرعہ پی ٹی ائی کے محمد سہیل آفریدی کے نام نکلا جو کہ 15 اکتوبر 2025 کو حلف اٹھا کر خیبر پختونخوا کے 30ویں وزیر اعلی بن گئے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کا پشاور میں 13 دسمبر کو ’عظیم الشان اجتماع‘ کا اعلان
?️ 6 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر
دسمبر
سویڈن کے سفیروں کے ستارے گردش میں
?️ 2 اگست 2023مصر کی وزارت مذہبی اوقاف کے سابق نائب سعد الفقی نے روس
اگست
کورونا: ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی
?️ 8 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کی
فروری
نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ تاجر اور کاروبار دوست ہوگا، اسحٰق ڈار
?️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہے
جون
بدعنوانی اور رشوت کے الزام میں سعودی وزارتوں کے 600 سے زائد ملازمین گرفتار
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے انسداد بدعنوانی کے نگراں ادارے کا کہنا ہے
جنوری
افغانستان چھوڑنا درست فیصلہ تھا: بائیڈن
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے
ستمبر
امرتسر پر حملہ بھارتی پروپیگنڈا، کسی بھی ایڈونچر کا بھرپور جواب دینگے۔ اسحاق ڈار
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
مئی
ڈسکہ کی عوام نے عمران خان کے سارے حربے ناکارہ کر دیے:مریم نواز
?️ 21 فروری 2021ڈسکہ (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے
فروری