شہباز شرریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا

شیخ رشید

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں)  شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق سمری تاحال وزارت داخلہ کو موصول نہیں ہوئی۔ یہ سمری پیر یا منگل کو وزارت داخلہ کو موصول ہو سکتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کیس میں پہلے ہی 14 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام تاحال ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نہیں ڈالا گیا۔

شہباز شریف کے خاندان کے 5 افراد مفرور ہیں۔ شہباز شریف خود نواز شریف کے گارنٹر ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف سیدھا لندن نہیں جا رہے تھے۔ شہباز شریف نے 15 دن قطر میں قرنطینہ کے بعد لندن جانا تھا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے پاس شہباز شریف کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی۔

اور فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہو گا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ عید کی چُھٹیوں میں پاک فوج ، پولیس اور دیگر اداروں نے بہترین کام کیا۔ عوام نے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح کم ہو گئی ہے۔ بھارت کا ہولناک وائرس یو کے تک پھیل گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے فلطینیوں پر اسرائیلی حملوں پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارجیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل اب تک 140 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلمان ممالک کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہئیے، اور اسرائیلی جارحیت اور انتہاپسندی کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔

مشہور خبریں۔

حیفا پر خوفناک حملے کا منظر نامہ

🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ مقبوضہ حیفا پر کسی

پاکستان کا روس کے ساتھ تعلقات پر زور، وجہ؟

🗓️ 15 اگست 2023سچ خبریں:روس میں پاکستان کے سفیر  نے پیر کو کہا کہ ماسکو

ایرانی سائبر طاقت سے صیہونی سائبر ایجنسی پریشان

🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:گیبی پارٹنوئی نے تل ابیب یونیورسٹی میں انٹرنیٹ ویک کے موقع

ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے میں شامل نہیں ہوں گے: عمان

🗓️ 29 مئی 2022سچ خبریں:  عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے فرانسیسی اخبار لی

واٹس ایپ نے تصویروں کے لئے نیا فیچر متعارف کروادیا

🗓️ 26 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے

صیہونیوں کی آرزؤ ڈراؤنے خواب میں تبدیل

🗓️ 20 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیل اور امریکہ کا خواب ہے کہ قاہرہ اور تل ابیب

تیرہ سالہ فلسطینی بچے کو بجلی کے کرنٹ؛صیہونی فوج کی درندگی

🗓️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے 13 سالہ فلسطینی بچے کو

تم الکیشن نہ ہی لڑو تو اچھا رہے گا؛بولٹن کا ٹرمپ کو مشورہ

🗓️ 10 جون 2023سچ خبریں:ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے