?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس کی سماعت کی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بطور گواہ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیانِ حلفی قلمبند کرایا۔
عطاء تارڑ نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے شہباز شریف پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے جن سے ان کی شہرت کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچا۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پانامہ کیس کے دوران رشوت کی پیشکش کے الزامات مختلف ٹی وی پروگرامز اور عوامی اجتماعات میں بار بار دہرائے، جو بدنیتی پر مبنی تھے۔
عدالت کے استفسار پر عطا تارڑ نے شہباز شریف کے سیاسی کیریئر اور انتخابی کامیابیوں کا تفصیلی حوالہ دیا، جبکہ الیکشن کمیشن کے گزٹڈ نوٹیفکیشنز بھی بطور شواہد پیش کیے۔ عدالت نے بعض دستاویزات پر اعتراضات کے باوجود انہیں جمع کروانے کی اجازت دی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی غیر حاضری پر عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے عطاء تارڑ کو جرح کے لیے 15 نومبر کو طلب کرلیا۔
سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پر مشاورت جاری ہے، ہم آئینی بنچ سے آئینی عدالت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترمیم کا مقصد عدلیہ کو مضبوط بنانا ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات پہلے بھی غیر جماعتی بنیادوں پر ہوتے رہے ہیں اور اب بھی وقت پر ہونے چاہییں۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل 120 سماعتوں میں التواء لے چکے ہیں، مگر اب یہ کیس اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔


مشہور خبریں۔
مائیکرو سافٹ کے چار ملازم نوکری سے باہر؛ وجہ ؟
?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: مائیکروسافٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کی
اگست
صدرعارف علوی کا فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے تشدد پر اظہار تشویش
?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدرعارف علوی نےفلسطین اور اسرائیل میں بڑھتےتشدد پر
اکتوبر
واشنگٹن اور ایتھنز کا مقابلہ ماسکو سے ہوگا: بائیڈن
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: Kyriakas Mitsotakis کے پریس دفتر نے ایک بیان میں کہا
مئی
مراکش اور صییہونیوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:صنعتی اور تجارتی املاک کے دفتر کے مراکشی ڈائریکٹر اور اسرائیلی
جولائی
سیلاب کے اثرات کے باعث معاشی شرح نمو 3 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے، عالمی بینک
?️ 28 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے منگل کے روز جاری کردہ
اکتوبر
ابھی سے لڑکوں کے بارے میں سوچوں گی تو کیریئر کون بنائے گا؟ عینا آصف
?️ 6 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) کم عمری کی شادی کے موضوع پر بنے ڈرامے
جنوری
غیر قانونی ریلی نکالنے کا کیس: عمران خان، اسد عمر و دیگر ملزمان باعزت بری
?️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک
اپریل
وزیر اعظم کا امیر قطر سے رابطہ، اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت
?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے
ستمبر