شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو

شہباز شریف محمد بن سلمان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی موجود تھے، ملاقات ریاض میں ہونے والی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ملاقات میں شریک ہوئے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی نویں کانفرنس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے ہیں۔

کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزاہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

مشہور خبریں۔

ہم نہ ہوتے تو اب تک ہندوستان اور پاکستان تباہ ہو چکے ہوتے:سابق امریکی وزیرخارجہ

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہمائیک پومپیو   نے دعوی کیا ہے کہ کہ

جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تو عدالت میں اضافی شیشے اور دیواریں بنا دی گئیں، عمران خان

?️ 17 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ بادشاہ

ٹرمپ کے اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں بیان سے اہل خانہ ناراض 

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک بیان میں

نیویارک کے میئر: ہم اسرائیلی سفارتی مقامات پر سیکیورٹی بڑھا رہے ہیں

?️ 14 جون 2025سچ خبریں: نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ شہر کے

فرانس میں نئے سیاسی بحران کے دباؤ میں میکرون

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک سال میں تیسرے فرانسیسی وزیر اعظم سیبسٹین لی کورنیو

سعودی عرب سے آٹھواں امدادی جہاز غزہ روانہ

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: بن سلمان ریلیف سینٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ الربیعہ نے جدہ بندرگاہ

حماس اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تفصیلات کا انکشاف

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ چند روز کے دوران جب حماس نے امریکہ کے

برطانیہ صیہونی انتہاپسند وزراء کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہے؟

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے