?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے مند پشین بارڈر کراسنگ پوائنٹ پر مند پشین بارڈر مارکیٹ پلیس اور پولان-گبد بجلی ٹرانسمیشن لائن کا مشترکہ طور پر افتتاح کردیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عندیے کے طور پر بارڈر مارکیٹ کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر توانائی خرم دستگیر، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور پاکستان اور ایران کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
بعدازاں پاک ایران سرحد پر وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ دوطرفہ معاملات پر مفید گفتگو ہوئی، دونوں اطراف سے سنجیدگی کے ساتھ اس بات کا برملا اظہار کیا گیا کہ ہمیں تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، ذراعت اور دیگر معاشی میدانوں میں ہمیں آگے بڑھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آج یہ طے کیا گیا کہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے گی، ایران سے بجلی کی ترسیل میں بہت گنجائش بہت موجود ہے، اس میں مل کر مزید آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے، ایرانی صدر نے شمسی توانائی کے شعبے میں مل کر تیزی سے آگے بڑھے کی بھی یقین دہانی کروائی، میں نے سی پیک کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کیں، اس طرح آج بہت مفید ہوئی اور ان شا اللہ ہم اس پر عملدرآمد کے لیے تیزی سے قدم اٹھائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج دونوں اطراف پر پشین مند مارکیٹ کا افتتاح بھی کیا گیا، بہترین سامان دکانوں میں موجود تھا، اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھے گی اور ملحقہ علاقوں میں ترقی اور خوشحالی بھی ہوگی، یہ وہ اہداف ہے جس سے پاکستان اور ایران مل کر دونوں ممالک کے عوام کے لیے ترقی و خوشحالی کا پیغام لا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج میں نے ایرانی صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی اور کہا کہ میں پاکستان ضرور آؤں گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ گواد کے لیے 100 میگا واٹ ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ طویل عرصے تک تاخیر کا شکار رہا، ایک سال پہلے ہماری حکومت آنے کے بعد میں نے گوادر کا دورہ کیا، اس وقت یہ منصوبہ سردخانے میں تھا، اس کو بڑی تیزی کے ساتھ ہم نے شروع کیا، ہمارے وزیرتوانائی خرم دستگیر ایران گئے، ایرانی صدر کا میں مشکور ہوں کہ انہوں نے بھی اس منصوبے میں ذاتی طور پر دلچسپی لی، الحمد اللہ اب گوادر میں روزانہ ایران سے 100 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ہوگی۔
پاک ایران مشترکہ سرحد کے ساتھ تعمیر کی جانے والی 6 سرحدی مارکیٹوں میں سے ایک، مند-پشین بارڈر مارکیٹ پلیس سرحد پار تجارت کو بڑھانے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور مقامی کاروبار کے لیے مواقع کی نئی راہیں کھولنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پولان-گبد ٹرانسمیشن لائن ایران سے اضافی 100 میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن بنائے گی جو گھروں اور کاروباری اداروں سمیت خطے کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مشترکہ افتتاح بلوچستان اور سیستان و بلوچستان کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان اور ایران کے مضبوط عزم کا مظہر ہے، یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
پاکستان اور ایران کے درمیان 959 کلومیٹر طویل سرحد ہے جو کوہِ ملک صالح پہاڑ سے شروع ہوتی ہے اور خلیج عمان میں گوادر خلیج پر ختم ہوتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم اس وقت تقریباً 2 ارب ڈالر ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ پر صیہونی جارحیت پھر سے شروع
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے
دسمبر
پاکستان سکھ مذہب کے مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ، گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کا بھارتی الزام مسترد
?️ 20 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی آرمی افسر کی گولڈن ٹیمپل
مئی
حزب اللہ کے اعلیٰ عہدیدار: اسرائیلی فوجی کا آخری سپاہی بھی ملک سے نکلے گا تب ہی ہم اٹھیں گے
?️ 6 مئی 2026سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سیاسی کونسل کے نائب صدر
مئی
اداروں کی آپس میں چپقلش ہو تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، راجا پرویز اشرف
?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر قومی اسمبلی راجا
جنوری
سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل عطا کردیا گیا
?️ 22 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کو
مئی
آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ترمیم کا حکومتی مسودہ سامنے آگیا
?️ 13 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی معاملات کےحل کے لیے وفاقی آئینی عدالت
اکتوبر
آئینی ترمیم پر اتفا ق رائے کی کوشش، وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات
?️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مجوزہ26ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے اور قومی اسمبلی و سینیٹ سے
اکتوبر
غزہ میں فلسطینی بچوں کی تباہ کن صورتحال کے بارے میں یونیسیف کا بیان
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: یونیسیف کے ترجمان نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی بچوں
مارچ