?️
گجرات: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) والے کہتے ہیں کہ حالیہ پاک-بھارت جنگ کا ڈیزائن نواز شریف نے بنایا ہے، شکر ہے انہوں نے یہ نہیں کہا کہ اقبال والا خواب نوازشریف نے دیکھا تھا۔
گجرات میں کارکنوں سے خطاب کے دوران چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) لیگ والے کہتے ہیں کہ حالیہ پاک-بھارت جنگ کا ڈیزائن نواز شریف نے بنایا ہے، حالانکہ پورری جنگ کے دوران ان کے منہ سے مودی کے خلاف ایک لفظ نہیں نکلا۔
انہوں نے کہا کہ شکر ہے مسلم لیگ (ن) لیگ والوں نے یہ نہیں کہہ دیا کہ علامہ اقبال والا خواب بھی نواز شریف نے ہی دیکھا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے بعد بانی پی ٹی آئی جیسا لیڈر ہماری تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، قائداعظم کے بعد اگر کسی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں وہ عمران خان ہیں۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ہماری فوج نے شہادتیں دے کر فتح حاصل کی، پوری قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، جب قوم اور فوج کو ضرورت پڑی تو سب سے پہلے بیان دیا کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب اس قوم اور ملک کے لیے اکٹھے ہیں، اس قوم کیلئے جو بہتر ہے،ادارے بھی اس کے ساتھ ہوں گے،اکیلے اکیلے سب کچھ کر کے دیکھ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں، عوام بیدار اور باشعور ہوگئے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اور اس قوم کیلئے جیل میں بیٹھا ہوا شخص سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان دیا تھا کہ پوری دیانت داری اور ذمہ داری سے کہتی ہوں نواز شریف کی زیر نگرانی بھارت کے خلاف بنیان المرصوص آپریشن ہوا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے معصوم بچوں کو کس طرح مارا جا رہا ہے؟عالمی ادارہ صحت
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت کے عہدیداروں میں سے ایک نے غزہ
فروری
نیتن یاہو خطہ کو کہاں لے جا رہے ہیں؟فرانسیسی صدر کا بیان
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانسیسی صدر
ستمبر
کیا جانسن اقتدار کے بحران سے بچ پائیں گے؟
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں: بورس کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے اندرونی احتجاج کا
فروری
الجزائر میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کا آغاز
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: 24 ملین الجزائر کے باشندے آج صبح، ہفتہ، 7 ستمبر کو
ستمبر
غزہ میں لوگ بھوک اور قحط کی وجہ سے سڑکوں پر زندگی کی بازی ہار رہے ہیں
?️ 27 جولائی 2025غزہ میں لوگ بھوک اور قحط کی وجہ سے سڑکوں پر زندگی
جولائی
لبنانی جوانوں کا صیہونی رپورٹر کو انٹرویو دینے سے انکار
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ موسم گرما میں منعقد ہونے والے مختلف بین الاقوامی مقابلوں
نومبر
سعودی سماجی کارکنوں کی اس ملک کی عدالتوں سے خطرہ
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی عدالتی
اگست
صیہونی کیوں غزہ پر زمینی حملہ نہیں کر رہے ہیں؟
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کے
اکتوبر