?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمتوں پر فریقِ ثالث کے ذریعے آڈٹ پر اتفاق کرتے ہوئے عید الضحیٰ تک قیمتوں میں عارضی کمی کا فیصلہ کرلیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیرصدارت چینی کی قیمتوں اور فراہمی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شوگر ملز مالکان اور دیگر متعلقہ فریقین نے شرکت کی۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیداوار کی لاگت میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے وزارت اور مل مالکان باہمی رضامندی سے ایک فریقِ ثالث آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کریں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ اقدام مستقبل میں چینی کی قیمتوں کے تعین کو شفاف، منصفانہ اور اعداد و شمار کی بنیاد پر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ آڈٹ کی رپورٹ اور باہمی مشاورت کی روشنی میں عید کے بعد چینی کی نئی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق حکومت کا شفاف قیمتوں کے تعین کے لیے بڑا اقدام ہے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے شوگر ملز نےمثبت ردعمل دیا جب کہ چینی کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول کے لیے مضبوط اقدامات جاری ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ مصنوعی مہنگائی کے سدباب کے لیے وزارت متحرک ہے، عوامی مفاد کے لیے حکومت اور صنعت کاروں میں مشاورت جاری ہے۔
وفاقی وزیرِ نے شوگر ملز کی جانب سے عیدالاضحیٰ تک چینی کی ایکس مل قیمت میں عارضی کمی کے اعلان کو سراہا اور اسے صارفین کو فوری ریلیف دینے کی مثبت کاوش قرار دیا۔
رانا تنویر حسین نے حکومت کے اس عزم کو دہرایا کہ شفافیت، منصفانہ قیمتوں اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان مسلسل مشاورت اور ہم آہنگی ضروری ہے تاکہ غذائی تحفظ کو برقرار رکھا جا سکے اور مصنوعی مہنگائی کا سدباب کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت تمام ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے استحکام کے لیے فعال پالیسی سازی، اسٹیک ہولڈرز سے رابطے اور منڈی کی نگرانی کے عمل کو جاری رکھے گی۔


مشہور خبریں۔
گوگل ایڈ سینس پر کمائی کا طریقہ تبدیل کرنے کا اعلان
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں: سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن ’گوگل‘ نے ویب سائٹس
نومبر
غزہ میں جرائم سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے تل ابیب کی حکمت عملی
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: ویب سائٹ Mintpress News نے ایک تحقیقی رپورٹ شائع کی ہے
اگست
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ بھی کورونا کا شکار
?️ 1 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) 71بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی بھی عالمی
فروری
رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، جیل سے پی آئی سی لاہور منتقل
?️ 17 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی
مئی
نیتن یاہو نے خفیہ ملاقاتوں میں فلسطینی اتھارٹی کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ
دسمبر
اسلام آباد: اساتذہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے
دسمبر
چینی ہیکر امریکہ کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ ایف بی آئی کے سربراہ کی زبانی
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ نے
فروری
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا، 5 اسکول بچوں سمیت 7 جاں بحق
?️ 1 نومبر 2024مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول ہسپتال اور گرلز
نومبر